جموں//ڈوگرہ فرنٹ اور شوسینا کے ورکروں نے صدر اشوک گپتا کی قیادت میںبشناہ میں جے کے پی آرمڈکے کانسٹیبل کلتار سنگھ کی ہلاکت کے خلاف احتجاج کیا اور پاکستان کا پرچم جلایا۔ کلتار سنگھ چرار شریف میں جنگجوئوں کے ایک حملے میں مارا گیا تھا ۔مقررین نے اس موقعہ پر کہا کہ پاکستان کی پشت پناہی سے چلائی جارہی دہشت گردی کی وجہ سے ہماری ریاست کا جانی و مالی نقصان ہو رہا ہے ۔ اشوک گپتا نے کہا کہ پاکستان کی طرف سے سرحدوں پر کی جارہی بے تحاشہ گولہ باری کی وجہ سے سرحدی علاقوں کے لوگوں کو زبردست جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔