جموں//جانی پور کے علاقہ میںچوری کے روز بروز بڑھ رہے واقعات کیخلاف شوشکتی سینا نے احتجاج کیا اور جانی پور میں سڑک کو بند کر دیا ۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ چوریوں کے واقعات میں آئے روز اضافہ ہو رہا ہے او پولیس ہے کہ ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھی ہے اور اس وقت تک ایک بھی ملزم کوگرفتار نہیں کیا گیا ہے۔لوگوں نے پولیس اور سول انتظامیہ کو وارننگ دی کہ وہ حرکت میں آئے بصورت دیگر وہ جانی پور کی اہم سڑک کو آمد رفت کے لئے بند کر دیں گے جس کی تمام تر ذمہ داری پولیس اور سول انتظامیہ پر ہوگی۔