جموں//جموں پروانس کنٹریکٹرس ایسوسی ایشن کے وفدنے سورج مہندروکی قیادت میں اے آرٹی اوادہم پورکے ساتھ ملاقات کی۔اس دوران وفدنے ہائی کورٹ کی ہدایات کوعملی جامہ نہ پہنانے پرناراضگی کااظہارکیا۔وفدمیں شامل افرادنے کہاکہ آرٹی اوجموں کے ساتھ منعقدہ میٹنگ کے بعداے آرٹی اوادہم پور نے عدالتی ہدایات کی عمل آوری کیلئے کوئی بھی اقدام نہیں اٹھائے ہیں۔وفدنے اے آرٹی اوکی عدم توجہی سے مقامی کنٹریکٹروں کومشکلات جھیلناپڑرہی ہے اوروہ بے روزگارہوکررہ گئے ہیں۔جے پی سی اے نے گمن انڈیا پرائیویٹ لمیٹڈ کے حکام کے ساتھ بھی ملاقات کی اورپے منٹوںمیں ہورہی تاخیرپرتشویش کااظہارکیا۔انہوں نے بتایاکہ ابھی تک 15-20فی صدرقومات کی ہی ادائیگی ہوئی ہے ۔اس دوران وفدمیں اندرپریت سنگھ جنرل سیکریٹری، کلدیپ شرماسیکریٹری اورراجندرسنگھ خزانچی ،وجے کھجوریہ ،راکیش بودھی، چیتن چوپڑہ، منیش شرما، وکاس شرما، کپل شرما،رندھیرسنگھ،گیان سنگھ اورسورن سنگھ وغیرہ شامل تھے۔