جموں//گوجربکروال یوتھ دیش باڈی کے بینرتلے بیلی چرانہ میں نزاکت کھٹانہ کی قیادت میں چھوٹے بچوں نے ہیرانگرکٹھوعہ کے رسانہ کی آٹھ سالہ کمسن بچی آصفہ بانوکے قاتلوں کوسزادینے کے مطالبہ کولے کرکینڈل مارچ کیاجوجامع مسجدبیلی چراناسے شروع ہوااوربکرم چوک پہنچ کراختتام پذیرہوا ۔اس دوران کھٹانہ نے دلدوزواقعہ میں ملوثین کوقرارواقعی سزادینے کابلاوجہ تاخیرکی جارہی ہے۔انہوں نے کہاکہ کچھ لوگ تحقیقات میں رخنہ ڈال کرملزمان کوبچانے کیلئے کوششیں کررہی ہے۔انہوں نے کہاکہ ہندوایکتامنچ کی طرف سے ترنگے کوڈھال بناکرآصفہ عصمت دری وقتل واردات کے ملزم کی حمایت میں ریلی نکالناقابل افسوس ہے۔انہوں نے مانگ کی کہ آصفہ کے قاتلوں کوجلدازجلدسزادی جائے۔اس دوران کینڈل مارچ میں سہیل چوہدری،ذیشان چوہدری ،عرفان چوہدری ،چوہدری فیروزودیگران بھی شامل تھے۔