جموں//ٹریفک پولیس رورل جموں کی جانب سے گذشتہ ماہ فروری میں ٹریفک قواعدکی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف مہم چلاکرسخت کارروائی عمل میں لائی۔یہاں جاری تفصیلات کے مطابق ٹریفک پولیس رورل جموں نے بسوں، میٹاڈوروں اورموٹرسائیکلوں وغیرہ کوچالان کرنے کے ساتھ ساتھ متعددکوضبط بھی کیا۔ محکمہ کے اعدادوشمارکے مطابق 4520 گاڑیوں میں سے 471کو اوورلوڈنگ، 1466کوہیلمٹ نہ پہننے ، 776 کوسیٹ بلٹ نہ باندھنے، 333کولائسنس کے بغیرگاڑی چلانے اور136گاڑیوں کوکاغذات پورے نہ ہونے کی پاداش میں ضبط کیا۔اس مہم کے دوران ایس پی ٹریفک رورل جموں شاہین واحدنے لوگوں کوٹریفک قواعدکی جانکاری بھی دی ۔انہوں نے کہاکہ جوشخص ٹریفک قوانین کی پاسداری نہیں کرے گااس کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔