جموں//سنجواں میں علماء کرام کاایک اجلاس منعقدہواجس میں 4مارچ کوبمقام پیرباغ کالونی سنجواں میں منعقدہونے والی عظمتِ اولیاء کانفرنس کے انتظامات کاجائزہ لیا۔یہاں جاری پریس بیان کے مطابق اجلاس کے دوران شرکاء سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے ڈاکٹرمحمدمنیرعالم نے کہاکہ ہرسال کی طرح امسال بھی یک روزہ عظمتِ اولیاء کانفرنس کاانعقاد کیاجارہاہے جس میں ریاست اوربیرون ریاست کے مشہورومایہ نازمقرروشعراء حضرات تشریف لارہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ کانفرنس ہذاکے انتظامات لگ بھگ مکمل کرلئے گئے ہیں ۔ڈاکٹرمحمدمنیرعالم نے کہاکہ کانفرنس ہذامیں خطیب الہندحضرت علامہ مفتی صغیررضا،بنارس ،اُترپردیش مہمان خصوصی ہوں گے ۔انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ کانفرنس میں شرکت کرکے علماء کرام کے خطابات سے اپنے قلوب کومنورفرمائیں اورثواب دارین حاصل کریں۔