جموں//سابق وزیر اور کانگریس کے سینئر لیڈر رمن بھلہ نے کہا ہے کہ اقتدار میں آنے کے بعد بی جے پی نے جموں کے لوگوں کے مفادات کو یکسرفراموش کر دیا ہے ۔رمن بھلہ نے ان خیالات کا اظہار گورو تیغ بہادر نگر نروال بالااور گنگیال میں عوامی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، جن کا اہتمام جسبیر سنگھ اور راج کما ر نے کیا تھا۔اس موقعہ پر سابق کارپوریٹر ستیش شرما، پنچ عبدالقیوم،جتندر سنگھ چب،اعجاز چوہدری، جگدیش سنگھ کٹل،پرشوتم لال ، محمد حسین،میڈم نیلم ابرول،لیاقت علی،پرویز احمد اور دیگران موجود تھے۔رمن بھلہ نے کہا کہ پی ڈی پی ۔ بی جے پی کی موجودہ مخلوط سرکار میں بلعموم ریاست اور بلخصوص خطہ جموں جہاں تعمیر و ترقی کے میدان میں پچھڑکر رہ گیا ہے وہا ں اس خطہ کے ساتھ نوکریوں کی فراہمی میں بھی نظر انداز کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے عوام کے ساتھ جو وعدے کئے تھے ان میں سے ایک بھی وعدہ پورہ نہیں کیا گیا۔ جس کے نتیجہ میں این ایچ ایم ورکرز،ملازمین،پنشنرزاور بے روز گار نوجوان اپنے مطالبات منانے کے لئے سڑکوں پر آنے کے لئے مجبور ہو گئے ہیں۔