جموں//بلاک نگروٹہ کے مختلف علاقہ جات کے لوگوں نے پانی کی قلت کے مسئلے کولے کرچیف انجینئرپی ایچ ای ،بی سی روڈپی ایچ ای دفترکے باہراحتجاجی مظاہرہ کیا۔اس دوران مظاہرین نے کہاکہ سندھوڑی موالی پنچایت کنہ چھڑگال میں پانی کی شدیدقلت ہے اوراس مسئلے کومتعددبار محکمہ پی ایچ ای کے عہدیداران کے نوٹس میں لایاگیالیکن ا سکے باوجودکوئی حل نہیں نکالاگیا۔متعلقہ علاقوں کے مقامی لوگوں بشمول حاجی امیرالدین کسانہ ، جماعت علی سابق پنچ وغیرہ نے کہاکہ علاقے کے لوگوں کی پریشانی کوباربارپی ایچ ای حکام کے سامنے رکھنے کے باوجودجب مسئلہ حل نہیں ہواتو لوگوں کومجبوراً احتجاج کاراستہ اختیارکرناپڑا۔انہوں نے کہاکہ سندھوڑی موالی گوجربستی اورپنچایت کنہ چھڑگال میں پانی کی سپلائی 2014 سے بندپڑی ہے ،اورمتعددبارسڑک پردھرنابھی دیا مگرحکام نے صرف یقین دہانی کروائی اورعملی طورپرکچھ نہیں کیا۔انہوں نے کہاکہ محکمہ ہمیں ٹینکروں کے ذریعے پانی سپلائی کرتاہے اوروہ بھی کئی کئی دنوں کے بعد ایک ٹینکربھیجتاہے جس سے علاقے میں پانی کی ضرورت پوری نہیں ہوتی ہے ۔انہوں نے کہاکہ پانی کی قلت سے لوگ پریشان ہیں اورکوئی بھی لوگوں کی پریشانی سننے کوتیارنہیں ہے۔انہوں نے سرکارسے اپیل کی کہ پانی کی قلت کودورکرنے کی مانگ پوری کی جائے ۔ اس دوران مظاہرین میں مرادعلی ،شوکت علی، گلزاربی بی ، کاکودین ،عبدالعزیز ،نذیراحمد، محمدیونس ، محمدحفیظ ،خورشید احمدوغیرہ بھی شامل تھے۔