بنی //اگرچہ آئی جی پی ٹریفک بسنت رتھ محکمہ ٹریفک کی کمان سنبھالنے کے بعد شوشل میڈیا پر بہت زیادہ چرچامیں ہیں لیکن بسنت کا کوئی بھی اثرپہاڑی علاقہ جات کی سڑکوں پر دیکھنے کونہیں ملاہے۔کٹھوعہ ضلع کی پہاڑی تحصیل بنی میں جہاں ایک طرف سڑکوں کی حالت تشویشناک ہے تو وہی بنی کے تمام سڑکوں پر اورلوڈنگ کے پیش نظر کبھی بھی ان سڑکوں پر کوئی حادثہ پیش آ سکتا ہے ۔بنی سے بسوہلی ، ڈوکن ڈھگر ، گتی ستی، لوانگ سرتھل، بھرموتا، او ر دوسرے کٹھوعہ ضلع کے تحصیلوں میں دیہاتی علاقہ جات سڑکیں ہیں جہاں ان علاقوں کی جانب جانے والی سڑکوں کی حالت نہایت ہی خستہ ہے ،ڈرائیوروں کی من مانی کے سبب گاڑیوں پر اورلوڈنگ عروج پر ہے تو وہی اورلوڈنگ کے باعث مسافر خوف و دہشت محسوس کر رہے ہیں لیکن ان قانون شکنوں کو نہ ہی قانون کا خوف ہے اور نہ ہی قانون نافذ کرنے والے اداروں کی پرواہ ہے تاہم لوگوں کا کہنا ہے کہ بنی سے بسوہلی شاہراہ پر اورلوڈنگ سے نمٹنے کیلئے محکمہ ٹریفک پولیس اہلکار قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں پر کارروائی کی جاتی ہے لیکن اندرونی سڑکوں پر نہ ہی پولیس اور نہ ہی محکمہ ٹریفک کے اہلکار نظر آتے ہیں جسں کے پیش نظر انتظامیہ کی غفلت شعاری اور ڈرائیوروں کی من مانی کے سبب گاڑیوں پر اورلوڈنگ عروج پر ہے جہاں سڑکیں تنگ اور کھنڈرات کامنظر پیش کر رہی ہیں تو وہیں ڈرائیور موت کو دعوت دے کر عام سواریوں کی زندگی کے ساتھ کھلواڑ کر رہے ہیں اورسواریوں کی زندگیوں کو معمولی سمجھا ہوا ہے ایسا لگتا ہے کہ ان روک تھام کیلئے کوئی بھی نہیں ہے۔