جموں//جموں وکشمیر قانون ساز کونسل کی ڈیپارٹمنٹ ریلیٹیڈ سٹیڈنگ کمیٹی کی ایک میٹنگ کل یہاں ایم ایل سی قیصر جمشید لون کی صدارت میں منعقد ہوئی اور ٹرانسپورٹ و امداد باہمی کے محکموں کی کارکرگی کا جائزہ لیا گیا۔میٹنگ میں ان محکموں کی کارکردگی پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا اور متعلقہ حکام کو ہدایت دی گئی کہ وہ محکمہ کی کارکردگی میں بہتری لائے ۔ارکان قانون سازیہ محمد خورشید عالم ، جی ایل رینہ اور مظفر احمد پرے نے میٹنگ میں شرکت کی۔سیکرٹری ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ ایم راجو ، ٹرانسپورٹ کمشنر سواگت بسواس ، منیجنگ ایس آر ٹی سی میر افروز نے اپنے اپنے محکموں کی کارکردگی کی تفاصیل کمیٹی کے سامنے رکھیں۔سپیشل سیکرٹر ی کونسل محمد اشرف وانی ، ڈائریکٹر سٹیٹ موٹر گراجز ذاکر چودھری، ایڈیشنل ٹرانسپورٹ کمشنر مہندر سنگھ ، آر ٹی اوز و دیگر سینئر افسران ا س موقعہ پر موجود تھے۔