جموں//گورنر این وین ووہرا نے ویشنوی دیوی یونیورسٹی ککریال میں دی انڈین اکنامیٹرک سوسائٹی کے موضوع پر 54ویں سالانہ کانفرنس کا افتتاح کیا۔خزانہ کے وزیر ڈاکٹر حسیب اے درابو ، چیئرمین اکنامک ایڈوائزری کونسل پی ایم اور ممبر نیتی آیوگ ڈاکٹر ببک ڈبرائے ، پریذیڈنٹ ٹی آئی ای ایس پروفیسر پی سی اے آنت ،وائس چانسلر ایس ایم وی ڈی یو پروفیسر سنجیو جین نے افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔مندوبین کا خیر مقد م کرتے ہوئے پی آئی ای ایس کا شکر یہ ادا کیا کہ انہوںنے ماتا ویشنوی دیوی یونیور سٹی کو اس اہم کانفرنس کو انعقاد کرنے کا موقعہ دیا۔گورنر نے کہا کہ اعلیٰ تعلیمی اداروں کو چاہئے کہ وہ ریاست کے لوگوں کے درپیش مسائل سے نمٹنے میں اپنا رول ادا کریں ۔انہوںنے سکالروں اور ماہرین تعلیم پر زور دیا کہ وہ ریاست کی آبادی کے مشکلات کو پہچاننے اور ان کے حل کرنے میں مدد دیں۔خزانہ کے وزیر ڈاکٹر درابو نے اس موقعہ پر ڈیٹا کیلکشن کو بہتر طریقے پر یقینی بنانے کی اہمیت پر روشنی ڈالی ۔انہوں نے سکالروں سے اپیل کی کہ وہ اپنے تحقیقی پروجیکٹوں پر کام کریں تاکہ ریاست کے مختلف سیکٹروں پر جاری کام سے متعلق مسائل کا حل نکالا جاسکے۔