جموں// جموں میونسپل کارپوریشن نے روٹری کلب جموں توی کے اشتراک سے کارپوریشن کے ملازمین کیلئے مفت طبی کیمپ کاانعقاد کیا۔کیمپ کاافتتاح کمشنرجموں میونسپل کارپوریشن رمیش کمار نے کیا۔اس موقعہ پرصدرروٹری کلب جموں توی جسونت راج گپتا،رمن شہ پوری اورکلب کے دیگرممبران ،ڈاکٹروں کی ٹیم اورمریض بھی موجودتھے۔اس دوران جموں میونسپل کارپوریشن کی مختلف سٹریمس کے لگ بھگ 300ملازمین کاڈاکٹروں کی ٹیم جوڈاکٹرنویدمرزا(ای این ٹی )، ڈاکٹروشال گپتا (میڈیسن )، ڈاکٹردشنت چودھری (جنرل فزیشن )، ڈاکٹرہرلین کور(گائینی) ، ڈاکٹر تانیاسنگھ (گائنی)، ڈاکٹرامت کپور(آرتھو) اورڈاکٹرابھی منیوگپتا(جنرل فزیشن) پرمشتمل تھی کاطبی معائینہ کیا۔اس دوران مفت بلڈٹیسٹ ،شوگرٹیسٹ اوردیگربنیادی ٹیسٹ بھی میکس لائف ہسپتال بٹھنڈی جموں کی جانب سے کئے گئے۔