جموں//جموںشہرکے نواحی علاقہ باہوفورٹ میں غلط پارکنگ اورٹریفک انتظامیہ کی عدم توجہی کی وجہ سے لوگوں کومشکلات کاسامناکرناپڑرہاہے۔یہ علاقہ سیاحوں کیلئے کافی اہمیت رکھتاہے کیونکہ یہاں پر مذہبی مقامات بشمول باوے والی ماتامندر، ہرکی پوڑی مندرکمپلیکس اورمہامایامندرکے صدردروازے کے علاوہ مشہورباغ باہوپارک، جنوبی ایشیاء کاسب سے بڑا مچھلی ایکویریم جیسے سیاحتی مقامات واقع ہیں۔ہرروزہزاروں کی تعدادمیں مذہبی عقیدت مند مذہبی مقامات پرحاضری دیتے ہیں ،بالخصوص ششماہی نوراتروں اورہرہفتے اتوارکے روزان مندروں میں کافی زیادہ رش رہتاہے لیکن پارکنگ نہ ہونے کی وجہ سے سیاحوں اورعقیدت مندوں کومشکلات جھیلناپڑتی ہیں۔اس سلسلے میں ایک مقامی شخص روہت کمارنے کشمیرعظمیٰ کوبتایاکہ دیگرقابل توجہ مقامات کی طرح یہاں بھی سیاح کافی زیادہ تعدادمیں رخ کرتے ہیں لیکن یہاں پراہم سہولیات کے فقدان کی وجہ سے سیاحوں اورعقیدت مندوں کوپریشانی کاسامناکرناپڑتاہے۔ اس علاقے کی سب سے اہم پریشانی گاڑیوں کیلئے مناسب جگہ نہ ہونے کے سبب بے ہنگم طریقے سے گاڑیوں کی پارکنگ ہے ۔روہت نے کہاکہ ان دنوں محکمہ ٹریفک کے نئے سربراہ آئے ہیں جس کی وجہ سے ٹریفک نظام میں بہتری آئی ہے لیکن باہوفورٹ علاقے میں ٹریفک نظام کی خامیوں کودورنہیں کیاگیاہے۔انہوں نے کہاکہ یہاں پرکثیرتعدادمیں یاتری اورعقیدت مندآتے ہیں لیکن وہ سڑکوں پرہی گاڑیوں کولگادیتے ہیں جس کی وجہ سے علاقہ کی دس ہزارپرمشتمل آبادی مشکلات جھیلنے پرمجبورہوجاتی ہے۔اتناہی نہیں لوگ پکاتالاب،کچاتالاب اوردیگرمحلوں میں بھی گاڑیاں پارک کرتے ہیں جس کی وجہ سے ایمرجنسی میں گاڑی نکالنے میں لوگوں کوپریشانی ہوتی ہے۔انہوں نے کہاکہ اس علاقہ کو نووہیکل زون بنانے کے ساتھ ساتھ میٹاڈورکونزدیک کی مناسب جگہ پرمنتقل کرناچاہیئے۔اس علاقے میں باغ باہوپولیس سٹیشن نے نوانٹری بورڈبھی لگایاہے جس کوسختی سے یقینی بنانے کی ضرورت ہے لیکن بعض دفعہ اثرورسوخ والے افراد اس کی خلاف ورزی کرتے ہیں ۔نیرج کمارنامی شخص نے کہاکہ باہوفورٹ علاقے میں سڑکوں کی حالت نہایت خستہ ہے اورزمینوں پربھی قبضہ کرنے میں کچھ لوگ مصروف ہیں ایسالگتاہے کہ یہاں کسی محکمے کاوجودہی نہیں ہے۔انہوں نے حکومت کوسڑکوں اورنالیوں کی مرمت کرانے کے ساتھ ساتھ غیرقانونی قبضوں کوچھڑاناچاہیئے۔