خواتین پولیس اہلکاروں میں صلاحیتوں کا فروغ
شیر کشمیر پولیس اکادمی ادہم پورمیں پروگرام کاانعقاد
جموں//شیر کشمیر پولیس اکادمی میں 12مارچ 2018سے خواتین پولیس آفیسروں کے لئے ایک تین روزہ کیپسٹی بلڈنگ پروگرام کا اہتمام کیا گیا جس میں 33خواتین پولیس آفیسروں نے شرکت کی ۔ محمد سلیمان سلاریہ آئی پی ایس،اے ڈی جی پی ڈائریکٹر ایس کے پی اے نے اس پروگرام کا افتتاح کیا ۔ اس موقعہ پر پولیس کے دیگر افسران بھی موجود تھے۔پروگرام کے دوران نامور ریسورس پرسنزنے اس کورس میں شامل اشخاص کے ساتھ باچیت کی ، جن میں ریاستی وومن کمیشن کی ممبر کویتا سوری بھی شامل ہیں۔ اس دوران سبھی ریسورس پرسنزنے مختلف معاملوں کو تفصیل کے ساتھ زیر بحث لایا اور خواتین پولیس آفیسروں کی مہارت کو مزید بہتر بنانے سے متعلق متعدد پر سیر حاصل بحث کی گئی ۔ اس اکادمی کے ذریعہ خواتین پولیس آفیسروں کو پولیسنگ کے بارے میں جدید تکنیک اور نئی ٹیکنالوجی کے بارے میں جانکاری اور تربیت فراہم کی جاتی ہے۔
ریہڑی پھڑی یونین کاانتظامیہ وٹریفک پولیس مخالف مظاہرہ
جموں//سنٹر آف انڈین ٹریڈ یونین کے بینرتلیریہڑی پھڑی یونین نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔اس دوران مظاہرین مظاہرین نے انتظامیہ اور ٹرایفک پولیس کے خلاف نعرے لگائے۔اور پھر ضلع ترقیاتی کمشنر کو اپنا میمورنڈم پیش کیا۔ سی آی ٹی یو کے جنرل سکریٹری اوم پرکاش نے مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کچھ سرکاری ایجنسیاں ان غریب اور نجی پائے کے تاجروں کو جموں شہر میں ریڑیاں لگانے نہیں دیتیںہیں۔جس کی وجہ سے ان لوگو ں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔کیوں کہ ان کے پاس اپنے پریوار کے لئے روزی روٹی کمانے کا یہی ایک ذرئع ہے۔اوم پرکاش نے کہا کہ ایک طرف سے سرکار نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے میں بالکل ناکام ہو چکی ہے دوسری طرف سے ان بیروزگار نوجوانوں کو زندگی بسر کرنے کے لئے یہ ان نجی کاروباروں کے لئے رکاوٹیں پیدا کی جا رہی ہیں۔ اس دوران یونین کے سینیرلیڈر شام پرساد کیسر نے بڑے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جہان سرکار کو ان لوگوں کے تجارتی نظام میں بہتری لانے کے لئے مذید انتظامات کرنے کی ضرورت تھی وہاں کچھ اجنسیاں ان کو بیروزگار بنانے پر تلی ہوئی ہیں۔ٹرایفک پلیس ان لوگوں کے تئی اپنا ظالیمانہ رویہ اختیار کر رہی ہے اور سرکار خاموش تماشائی بن کر دیکھ رہی ہے۔اس دوران موجود یونین کے سینیر لیڈران نے سرکار سے مانگ کی کے جلد از جلد اس مسلے کا حل نکالا جائے۔
جموں مسلم فرنٹ کا وفدوزیر ذراعت سے ملاقی
جموں//مسلم فرنٹ کے ایک وفد نے وزیر زراعت سے ملاقات کی اور کچھ اہم مسلوں پر تبادلہ خیال کیا۔وزیر نے مسلم فرنٹ کو یقین دلایا کہ وہ ان مسلوں کے بارے میں وزیراعلیٰ سے بات کرینگے۔فرنٹ کے چیرمین شجاع ظفر نے جموں میں موجودہ صورت حال کے بارے میں بات کرتے ہوئے وزیر کو ذہنشین کر ایاکہ کچھ منسٹر جموں کے ماحول کو بگاڑنے والے عناصر کا ساتھ دے رہے ہیں اور حالات کو مزید کشیدگی کی طرف لے جانے کی کوشش کر رہے ہیں یہ انسانیت کے خلاف ہے۔مسلم فرنٹ کے صدر نے موصوف کو کو التجا کی کے جامہ مسجید تالاب کھٹیکہ کی تعمیر میں ہماری مدد کی جائے۔چونکہ وقف کو اس کی تعمیر کے لئے مزید رقم درکار ہے۔اس دوران مسلم فرنٹ کے صدر کے ہمراہ فرنٹ کے نائب صدر تنویر وانی اور دوسرے ممبران موجود تھے۔
طلباء کاریل کوچ فیکٹری کپور تھلہ کاتعلیمی دورہ
شاہ پور کنڈی//طالب علموں کو جدید ترین ٹیکنالوجی کے بارے میں جانکاری فراہم کرنے اور ان کی معلومات میں اضافہ کرنے کے لئے توی ٹیکنیکل کیمپس آف ای ای اور ای سی ای محکموں کی جانب سے ریل کوچ فیکٹری کپور تھلہ پنجاب کے دورے پر لے جایا گیا۔اس فیکٹری کا قیام سال 1986میں عمل میں لایا گیا تھا اور اس فیکٹری کے ذریعہ مختلف اقسام کی تیس ہزار کوچزتیار کی گئی ہیں۔ اس دورے کے دوران طلبأ کو اس ریل کوچ فیکٹری کے بارے میں تفصیلی جانکاری فراہم کی گئی ۔ ان طلبأ کے ہمراہ فیکلٹی ممبران انجینئر ساحل گپتا،انجیئنر کسم بھگت ، انجیئر رضوان گنائی بھی تھے۔
کشتواڑمیںسکل ڈیولپمنٹ سکیم کے تربیت
کچلوکے ہاتھوں نوجوانوں میں اسنادتقسیم
رفیع چوہدری
کشتواڑ // سابق وزیر و ایم ایل سی کشتواڑ سجاد احمد کچلو نے ضلع کے ڈول میںسکل ڈیولپمنٹ سکیم کے تحت مقامی تعلیم یافتہ 25 نوجوانوں میں الیکڑیکل ڈپلومے تقسیم کئے۔ اس دوارن ایک پروگرام کا بھی اہتمام بھی کیا گیا جس میں مقامی لوگوں کی بھی کثیرتعداد شامل تھی۔اس دوارن مقامی بے روز گار تعلیم یافتہ نوجوانوںجنھیں کورس این ایچ پی سی کی طرف سے کروائے گئے تھے ۔اس موقعہ پرسجاد احمد کچلو نے امید ظاہر کی کہ اس کورس سے مقامی بے روز گار نوجوانوں کو روز گار کے موقعہ فراہم ہوں گے خاص کر ضلع کشتواڑ میں نئے تعمیر پن بجلی پرجیکٹوں میں اس کا فائدہ ملے گا ، اور نوجوانوں سے کہا کہ اس طرح کے کورس بہت ضروری ہیں وقت کے ساتھ ساتھ اس طرح کے کورس کا ہونے بھی لازمی ہے۔انہوں نے این ایچ پی سی کے اعلی افسران کا بھی شکرادا کیا۔اس موقعہ پرکچلو کے ہمراہ پارٹی کے کئی دیگر لیڈر بھی تھے جن میں جواینٹ سکڑیری این سی جموں امتیاز احمد زرگر قابل ذکرہیں۔
خواتین کے حقوق سے متعلق ادبی کنج کی نشست
جموں (طالب)اپنی منفرد ، ادبی و ثقافتی سرگرمیوں کیلئے معروف کثیر اللسانی ادبی تنظیم ادبی کُنج جے اینڈ کے جموں کے زیراہتمام گذشتہ روز اِس کے ادبی مرکز واقع کڈذی سکول تالاب تِلّو جموں میںعالمی یوُمِ خواتین کے حوالے سے ایک خصوُصی نِشست کا اِنعقاد ہوُا۔ اِس 109ویں عالمی یوُمِ خواتین نِشست کی صدارت کے فرائٖض کشتواڑ کے جواں سال شاعر معصوم کشتواڑی نے سر انجام دِئے۔اِس کے ساتھ ہی کشتواڑ کے ہی ایک اور نوجوان شاعر مشتاق احمد کشتواڑی مہمانِ خصوُصیٰ تھے۔ نظامت کے فرائض تنظیم کے ادبی سیکرٹری بِشن داس خاکؔ نے ادا کِئے۔ نِشست کے آغاز میں تنظیم کے چئیرمین آرشؔ دلموترہ اور صدر شام طالب ؔنے یومِ خواتین کی اہمیّت اور خصوصیّت کے مختلف پہلوؤں پر سیر حاصل روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ یہ خصوُصی دِن 8مارچ 1913ء میں پہلی بار باقاعدہ طور پرروُس کے اندرپوُرے تزک و احتشام کے ساتھ منایا گیا۔ نِشست میں مختلف مقررّین کی طرف سے دُنیا کی نِصف آبادی کا درجہ رکھنے والی خواتین جو اپنی زندگی میںماں، بیٹی ، بہن اور بہوُ جیسے اہم کردار ادا کرتی ہیں ۔ اِس دِن کے حوالے سے اُن کی سماجی زندگی، اُن کے حقوُق اور اُن کے ساتھ ہو رہی زیادتی، اُس کے درد کے ساتھ’ بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ‘ جیسے مدّعوں پر بھی سیر حاصل تبصرہ ہوُا۔ نِشست کے تخلیٖقی نثری دوَر کی تخلیقات اِس طرح تھیں:۔ ’ ناری تیرے کِتنے روُپ (ہِندی) از،سنتوش نادانؔ۔ ’عورت اور آنسوُ‘ (اُردوُ) از، شام طالبؔ۔ ’ماں اور بھگوان ‘ ( ڈوگری) از آرشؔ دلموترہ۔ آج کے سب رنگ شعری دوَر میں شعراء کی طرف سے مختلف زبانوں میں یومِ خواتین کے حوالے سے نظموں کے ساتھ ساتھ گیٖت بھی گائے گئے۔ نِشست کے شعری دوَرمیں مختلف زبانوں میں مختلف کلام پیش کرنے والے کُچھ شعراء کے اِسمائے گرامی اِس طرح ہیں۔ آرشؔ دلموترہ ،سنتوش شاہ نادانؔ، معصومؔ کشتواڑی، چمن سگوچ، بِشن داس خاکؔ۔ شمس راجنؔ، رازؔ ریاض سوہل، وید اُپّل ۔راج کمل، محمّد باقر صباؔ،، سنجیو کُمار ، راجیو کُمار ،مہاراج کرشن اور شام طالبؔ۔ نِشست میں ایک تعزیاتی دوَر بھی ہوُا۔ جِس میں تنظیم کے صدر شام طالبؔ کی ّمامی جی شریمتی شانتی دیوی کے اِنتقالِ پُر ملال پر گہرے دُکھ کا اِظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی روح کی تسکین کیلئے دو مِنٹ کی خاموشی بھی اِختیار کی گئی۔ نِشست کا اِختتام آرشؔ دلموترہ چیئرمین کی طرف سے پیش کردہ شُکریہ کی تحریک سے ہُوا۔
ضلع جموں میں جاب کارڈوں کی تقسیم کاری کاآغاز
ڈائریکٹردیہی ترقی کاعوامی بہبودسکیموں کی عمل آوری پرزور
جموں//محکمہ دیہی ترقی نے جموںضلع کے دوردرازعلاقہ جات کے لوگوں میں ایم جی نریگاکے تحت جاب کارڈتقسیم کرنے کے عمل کاآغاز کردیاہے۔یہاں ڈنسال میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران ڈائریکٹر دیہی ترقی کے ہاتھوں نئے جاب کارڈتقسیم کئے گئے ۔اپنے خطاب میں ڈائریکٹر موصوف نے عوام اور خواتین پر زور دیاکہ وہ محکمہ کے تحت چلائی جارہی سکیموں کا فائدہ اٹھائیں ۔انہوںنے افسران کو ہدایت دی کہ وہ مستحقین تک ان کاحق پہنچائیں ۔ ڈائریکٹر نے خاص طور پر پردھان منتری آواس یوجنا کی عمل آوری کی تلقین کرتے ہوئے کہاکہ اس سکیم کے تحت غریب اور بے گھر کنبوں کو مکانات تعمیر کرنے کیلئے بغیر کسی رکاوٹ کے رقومات فراہم کی جائیں اور مقرر کئے گئے اہداف کو پورا کیاجائے ۔ ان کاکہناتھاکہ نریگا اور دیگر سکیموںسے فائدہ اٹھاکر غریب لوگ بھی باعزت زندگی بسر کرسکتے ہیں ۔اس موقعہ پر اے سی ڈی جموں نے نئے جاب کارڈ پر روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ پہلے ہر ایک ریاست میں جاب کارڈ الگ الگ قسم کے ہوتے تھے تاہم اب پورے ملک میں یکسانیت لائی گئی ہے اور ایک جیسے جاب کارڈ جاری کئے گئے ہیں ۔ انہوںنے لوگوں پر زور دیاکہ وہ اپنے ان جاب کارڈوں کی ایسے ہی حفاظت کریں جیسے وہ بینک کاپیوں کی حفاظت کرتے ہیں کیونکہ اسی کے ذریعہ سے انہیں روزگار مل سکتاہے اور اسی سے گائوں میں اثاثے قائم ہوںگے ۔بعد ازآں ڈائریکٹر کی سربراہی میں محکمہ کی ٹیم نے ڈنسال بلاک میں ہوئے مختلف کاموں کا معائنہ کیا اور پی ایم اے وائی کے تحت زیر تعمیر مکانات کاجائزہ بھی لیا ۔اس دوران بڑسو گائوں کی ایک بیوہ خاتون نے محکمہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے بتایاکہ اگر اس سکیم کے تحت فائدہ نہ ملتاتواس کیلئے مکان بنانے کاکوئی ذریعہ نہ تھا۔ اسی طرح سے گوجر قبیلے کے ایک غریب شخص نے بھی مکان کی تعمیر کیلئے حکام کا شکریہ ادا کیا ۔اس دوران پروگرام کی صدارت ڈائریکٹر دیہی ترقی وپنچایتی راج جموں آ ر کے بٹ نے کی جبکہ اس موقعہ پر مہمان خصوصی سٹیٹ نیوٹریشن افسر /انچارج آئی ای سی سیل طفیل احمد راٹھور تھے ۔ پروگرام میں اسسٹنٹ کمشنر ڈیولپمنٹ جموں تاثیر بلوان ، بلاک ڈیولپمنٹ افسر ڈنسال ،مقامی سرپنچ ،پنچ و بڑی تعداد میں خواتین اوردیگر لوگوںنے بھی شرکت کی ۔اس موقعہ پر خواتین کو متوازن غذائیت کے بارے میں جانکاری فراہم کرتے ہوئے مقررین نے کہاکہ ایک صحت مند خاتون کیلئے ضروری ہے کہ وہ انہی غذائوں کا استعمال کرے جو اس کیلئے مفید ہوں ۔ انہوںنے کہاکہ ایسی سبزیاں ، پھل اور غذائیں کھائی جائیں جن میں متوازن غذائیت ہو ۔ مقررین نے خاص طور پر حاملہ خواتین پر زور دیاکہ وہ اپنی صحت کا بھرپور خیال رکھیں تاکہ ان کے ہاں پیدا ہونے والے بچے بھی تندرست و توانا رہیںاور ’’صحت یاب مادر۔خوب رو پسر ‘‘ کا خواب پورا ہوسکے ۔اپنے خطاب میں طفیل احمد راٹھور نے کہاکہ محکمہ دیہی ترقی جہاں دیگر شعبوں میں عوام کے ساتھ جڑاہواہے وہیں وہ غذائیت کے بارے میں بھی بیداری لارہاہے ۔ انہوںنے کہاکہ محکمہ کی طرف سے جگہ جگہ بیداری پروگرام منعقد کئے جارہے ہیں اور آنے والے دنوں میں مزید پروگرام ہوںگے تاکہ خواتین کو ان کی صحت کا خیال رکھنے کے بارے میں بیدار کیاجاسکے ۔ انہوںنے پروگرام میں موجود خواتین پر زور دیاکہ وہ یہاںسے ملنے والے پیغام کو عام کریں اور ان پروگراموں کو ایک تحریک کے طور پر چلایاجائے ۔ آئی ای سی کنسلٹنٹ اعجاز احمد خان نے بھی نیوٹریشن کے بارے میں تفصیلی روشنی ڈالی ۔
پی ڈی پی یوتھ ونگ میں عہدیداران کی نامزدگیاں
جموں//پیپلزڈیموکریٹک پارٹی کی یوتھ ونگ کے صدروحیدالرحمن پرے نے یوتھ ونگ کومستحکم کرنے کی غرض سے صوبہ جموں کے عہدیداروں کی نامزدگیاں عمل میں لائیں جوکہ اس طرح ہیں۔ سیکریٹری پرویزوفاخان،سیکریٹری مہیشور چلوترہ،سیکریٹری عارف لیگرو،آفس سیکریٹری جموں نیرج چندیل ، کوآرڈی نیٹر جموں طالب چودھری،ضلع صدور میں جموں اربن کیلئے گریش شرما،جموں رورل کیلئے نریندرشرما،سانبہ کیلئے انکوش دوبے، ادھم پور کیلئے اعجاز سمبریال ،رام بن کیلئے فیاض نائیک، ڈوڈہ کیلئے ساجدمیر،کشتواڑکیلئے واصل ڈولوال ، راجوری کیلئے سیدماجدشاہ کونامزد کیاجبکہ ضلع کوآرڈنیٹروں میںرام بن کیلئے شمعون میر،جموں اربن کیلئے ظہیرخان،جموں رورل کیلئے دلیپ بارو،کشتواڑ کیلئے نصیرباغوان کونامزدکیاگیا۔
ڈاکٹر رشید کی صدارت میں ایمپنلمنٹ کمیٹی کی میٹنگ منعقد
پرنٹ ،الیکٹرانک وآن لائن میڈیا کیلئے اشتہاری پالیسی پر تبادلہ خیال
جموں//نئے اخباروں اور جریدوں کے حق میں سرکاری اشتہاراجرا کرنے کا فیصلہ لینے کے لئے سرکار کی جانب سے تشکیل دی گئی ایمپنلمنٹ کمیٹی کی میٹنگ جموں میں سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر عبدالرشید کی صدارت میں منعقد ہوئی۔میٹنگ میں کمیٹی ممبران بشمول ناظم اطلاعات منیر الاسلام ، ڈائریکٹر بجٹ امتیاز احمد وانی ، سپیشل سیکرٹری داخلہ شکیل الرحمان ، سپیشل سیکرٹری اطلاعات نریندر سنگھ بالی ، جوائنٹ ڈائریکٹر اطلاعات سجاد یحییٰ نقاش، پروفیسر ایم ای آر سی سرینگر صبیحہ مفتی ، سپیشل ڈائریکٹر آئی آئی ایم سی جموں منوہر کھجوریہ اور محکمہ اطلاعات کے دیگر افسران نے شرکت کی۔میٹنگ میں اخباروں کی زمرہ بندی اور الیکٹرانک میڈیا کے حق میں سرکاری اشتہارات جاری کرنے کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔کمیٹی ممبران نے ان نئے اخباروں کے معاملات کا بھی جائزہ لیاجنہوں نے اشتہارات کے لئے درخواستیں دی ہیں۔ میٹنگ میں فیصلہ لیا گیا کہ محکمہ اطلاعات ایسے اخبارات کی ایک جامع فہرست ترتیب دے گااور اشتہاری پالیسی 2016ء کی رو سے اپنی سفارشات پیش کرے گا۔
جی آر ملک کے انتقال پراظہار تعزیت
جموں//محکمہ اطلاعات و رابطہ عامہ نے محکمہ کے ایک ملازم غلام رسول ملک کے انتقال پر گہرے دُکھ اور صدمے کا اظہار کیا ہے ۔مرحوم کل شام سرینگر میں انتقال کر گئے ۔اس سلسلے میں جموں میں ناظم اطلاعات منیر الاسلام کی صدارت میں ایک تعزیتی میٹنگ منعقد ہوئی جس دوران مرحوم کی خدمات کو یاد کرتے ہوئے کہا گیا کہ وہ ایک ایماندار اور محنت کش ملازم تھے ۔میٹنگ کے شرکا ٔ نے مرحوم کی ایصال ثواب کے لئے دعا کرتے ہوئے سوگوار کنبے کے ساتھ تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔
عوامی وفود الطاف بخاری سے ملاقی
جموں//کئی ارکان قانون سازیہ ، عوامی وفود اور لوگوں کی بڑی تعداد نے خزانہ ، تعلیم ، محنت و روزگار کے وزیر سید محمد الطاف بخاری سے ملاقات کی ۔عوامی وفود جو جموں اور کشمیر کے مختلف علاقوں سے آئے تھے نے وزیر سے ملاقات کے دوران اپنے اپنے علاقوں سے متعلق مقامی مسائل وزیر کے سامنے رکھیں جن میں بنیادی ڈھانچے کو ترقی دینے ، اشیائے ضروریہ کی فراہمی میں بہتر ی لانے جیسے مسائل شامل تھے۔عوامی وفود نے سیدمحمد الطاف بخاری کو وزارت خزانہ کا چارج سنبھالنے پر مبارک باد دی۔وفود سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر نے کہا کہ ریاستی حکومت ریاست میں امن کے قیام اور مساوی ترقی یقینی بنانے کے لئے انتھک کوششیں کر رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کی رہنمائی میں کئی بہبودی اور ترقی کے پروگرام شروع کر چکی ہے اور یہ سلسلہ تب تک جاری رہے گا جب تک ریاست کاہر ایک فرد ان پروگراموں سے مستفید ہوگا۔لوگوں کی طرف سے ابھارے گئے مسائل کے ردعمل میں وزیر نے یقین دلایا کہ حکومت ان کے تمام مسائل حل کرنے کے لئے اقدامات کرے گی۔دریں اثنا کئی ارکان قانون سازیہ نے بھی وزیر موصوف سے ملاقات کی اور اپنے اپنے علاقوں کے مسائل کے بارے میں انہیں آگاہ کیا۔ انہوں نے بھی سید محمد الطاف بخاری کو خزانہ ، محنت و روزگار کا قلمدان سنبھالنے پر مبارک باد دی۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ محکمے مستقبل میں اور زیادہ ترقی کریں گے ۔
سکھ نندن کی صدارت میں پٹیشنز کمیٹی کااجلاس
جموں//جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کی پیٹشنز کمیٹی کی میٹنگ آج یہاں ایم ایل اے چودھری سکھ نندن کمار کی صدارت میں منعقد ہوئی۔ارکان قانون سازیہ آر ایس پٹھانیہ ، نور محمد شیخ ، کمل ورما اور انجم فاضلی نے میٹنگ میں شرکت کی ۔کمیٹی نے جموں وکشمیر کواپریٹیوہاوسنگ کارپوریشن کے خلاف ٹونکل موہم کی پٹیشن پر تبادلہ خیال کیا ۔کمیٹی نے اس پیٹشن کو نمٹایا کیونکہ دونوں فریقین نے اس حوالے سے پہلے ہی معاملہ افہام وتفہیم کے ذریعے حل کیا ہے۔میٹنگ میں فیصلہ لیا گیا کہ کمیٹی کی اگلی میٹنگ 20مارچ 2018ء کو منعقد ہوگی۔ سیکرٹری قانون ساز اسمبلی ایم آر سنگھ ، سپیشل سیکرٹری اسمبلی آر ایل شرمااور دیگر اعلیٰ افسران بھی میٹنگ میں موجود تھے۔
شمیمہ کی صدارت میں پریس ایوارڈ کمیٹی میٹنگ منعقد
جموں//سال 2018ء کے لئے تشکیل دی گئی پریس ایوارڈ کمیٹی کی ایک میٹنگ یہاں ایم ایل اے شمیمہ فردوس کی صدارت میں منعقد ہوئی۔اس دوران ایوان کی کارروائی کی وسیع تشہیر یقینی بنانے کے لئے پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کی بہترین کارکردگی کے لئے سالانہ ایوارڈ دینے سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔کمیٹی کے ارکان ایم ایل اے وقار رسول وانی ، ایم ایل اے محمد یوسف بٹ ، سینئر صحافی او پی شرما اور ایس پی شرما نے بھی میٹنگ میں شرکت کی اور اپنی اپنی تجاویز سامنے رکھیں۔چیئرمین نے ارکان سے آرا ء اور تجاویز طلب کیں تاکہ ایوارڈوں کے لئے انتخاب سے متعلق حتمی رپورٹ تیار کی جاسکے ۔سیکرٹری اسمبلی ایم آر سنگھ نے کمیٹی کو پریس ایوارڈ کمیٹی کے کام کاج کے بارے میں جانکاری دی ۔دیگر لوگوں کے علاوہ سپیشل سیکرٹری آر ایل شرمااور اسمبلی سیکرٹریٹ کے اعلیٰ افسران بھی اس میٹنگ میں موجود تھے۔
بالی بھگت کی مرکزی وزیر آیور ویدا ، یوگا اور نیچرو پیتھی سے ملاقات
آیوش پروجیکٹوں پر تفصیلی تبادلہ خیال
نئی دہلی/صحت و طبی تعلیم کے وزیر بالی بھگت نے آیور ویدا ، یوگا اور نیچرو پیتھی اور یونانی مرکزی وزیر شری پد نائیک کے ساتھ میٹنگ منعقد کی اور آیور سے متعلق مختلف تجاویز پر غور و خوض کیا ۔ بالی بھگت نے مرکزی وزیر کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے ریاست میں دو گورنمنٹ یونانی میڈیکل کالج اور کشتواڑ اور کپواڑہ میں 50 بستروں والے آیوش ہسپتالوں کی منظوری دی ۔ وزیر نے شری پدنائیک کو گورنمنٹ یونانی میڈیکل ہسپتالوں کا افتتاح کرنے کیلئے دعوت دی ۔ وزیر موصوف نے مرکزی وزیر کے ساتھ باغبانی شعبے کے ذریعے میڈیسنل پودے اُگانے کی ایک تجویز پیش کی ۔ انہوں نے مرکزی وزیر سے کہا کہ ریاستی حکومت نے 100 بستروں والے نیچرو پیتھی اور یوگا ہسپتال عمارت کی تعمیر کے سلسلے میں سنٹرل یونیورسٹی میں اراضی کی نشاندہی کی ہے ۔ وزیر نے بھدرواہ میں نیشنل انسٹی چیوٹ فار ہربل میڈیسن قایم کرنے کی تجویز بھی پیش کی ۔ بالی بھگت نے جموں اور کشمیر کے دونوں صوبوں میں 50 بستروں والے 6 ضلع آیوش ہسپتال قایم کرنے کی بھی اجازت طلب کی ۔ وزیر موصوف نے وادی کشمیر میں ستمبر ، اکتوبر مہینے میں بین الاقوامی اروگیا ہیلتھ میلہ و نمایش منعقد کرنے کی بھی اجازت طلب کی ۔ مرکزی وزیر نے بالی بھگت سے کہا کہ وہ اُن تمام پروجیکٹوں کے ڈی پی آر بھیج دیں جس کی وہ منظوری طلب کرتے ہیں ۔ مرکزی وزیر نے تمام تجاویز کو منظوری دینے پر اتفاق کیا اور بالی بھگت کو یقین دلایا کہ انہیں مرکزی حکومت سے تمام طرح کا تعاون فراہم ہو گا ۔
جموں یونیورسٹی میں قومی ماحولیاتی بحران ورکشاپ کا افتتاح
ماحول کی حفاظت کیلئے زیادہ سے زیادہ شجرکاری یقینی بنائی جائے:لال سنگھ
جموں/ /جنگلات و ماحولیات کے وزیر چودھری لال سنگھ نے کہا کہ لوگوں کو ماحول کا تحفظ یقینی بنانے کیلئے بڑی تعداد میں پودے لگانے چاہئیں ۔ انہوں نے کہا کہ پودوں کو لگانے کی مہم محکمہ جنگلات نے پوری ریاست میں شروع کی ہے ۔ ان باتوں کا اظہار وزیر نے جموں یونیورسٹی میں دو روزہ نیشنل ورکشاپ آن کلایمیٹ کرایسس کا افتتاح کرنے کے بعد طلاب اور جنگلات کے افسروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ وائس چانسلر یونیورسٹی آف جموں پروفیسر آر ڈی شرما ،بی سی سی ایف روی کیسر ، کمشنر سیکرٹری جنگلات و ماحولیات سوربھ بھگت ، ڈائریکٹر ماحولیات او پی شرما ، کنوینئر سی سی وی اے ایس پروفیسر انیل رینہ ، سابق وائس چانسلر گڑوال یونیورسٹی کے علاوہ جموں یونیورسٹی اور محکمہ جنگلات کے سینئر افسران اس موقعہ پر موجود تھے ۔ وزیر نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے جدید تہذیب کے سامنے ایک بڑا چیلنج کھڑا ہو گیا ہے کیونکہ ایسی تبدیلیوں کی وجہ سے مستقبل کی نسلوں پر بُرے اثرات پڑ سکتے ہیں ۔ وزیر نے کہا کہ اس طرح کے ورکشاپ منعقد کرنے کی بدولت طلاب اور عام لوگوں کو پودے لگانے اور ماحول کا تحفظ یقینی بنانے کے بارے میں جانکاری دی جا سکتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہر ایک انسان کا فرض ہے کہ وہ سبز سونے کی حفاظت کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے اپنے علاقوں میں نئے پودے لگائیں ۔ بعد میں وزیر نے تین کتابیں کا اجراء کیا جوتسلیمہ شیخ نے ترتیب دی تھیں۔
تعلیم میں بہتری کیلئے اقدامات
پروفیسر مٹو کی مسودہ نقشہ راہ تیار کرنے کی ہدایت
جموں/ وزیر اعلیٰ کے مشیر پروفیسر امیتابھ مٹو نے متعلقہ افسروں کو ہدایت دی کہ وہ رہنما خطوط کا مسودہ تیار کریں تا کہ اس نقشہ راہ کی بدولت سرکاری سکولوں کے طلاب کے نتایج میں بہتری لائی جا سکے ۔ انہوں نے مختلف لوگوں کی طرف سے موصوف شدہ قیمتی تجاویز کو مدِ نظر رکھتے ہوئے مستقبل کے فیصلہ جات حکومت کو پیش کرنے کیلئے تیار کریں ۔ کمیٹی کے ممبران کی میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے پروفیسر مٹو نے کہا کہ پچھلی تمام میٹنگوں کے ایکشن ٹیکن رپورٹوں کا جائیزہ لیتے ہوئے سرکاری سکولوں کے نتایج اور شرح خواندگی میںبہتری لانے کے سلسلے میں کمیٹی تشکیل دی گئی ہے ۔ انہوں نے افسران کو ہدایت دی کہ اگلی میٹنگ جو 9 اپریل 2018 کو منعقد ہو رہی ہے کے دوران تمام تجاویز پر غور کیا جائے گا ۔ اس سے قبل پرنسپل سیکرٹری اعلیٰ تعلیم ڈاکٹر اصغر سامون ، سیکرٹری سکول ایجوکیشن فاروق احمد شاہ ، سیکرٹری جے کے بوس پروفیسر وینا پنڈتا ، ڈائریکٹر سکول ایجوکیشن عبدالرشید وار ، جوائینٹ ڈائریکٹر ساکھشر بھارت مشن نے تعلیم کے معیار میں بہتری لانے اور سرکاری سکولوں کے معیار کو بڑھانے کے متعلق اپنی قیمتی آراء پیش کی۔
صارفین کے حقوق کے تحفظ کیلئے نئی اصلاحات زیرغور: ذوالفقار
جموں//خوراک، شہری رسدات اور امور صارفین و قبائلی امور کے وزیر چوہدری ذوالفقار علی نے کہا ہے کہ حکومت صارفین کے حقوق کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے نئے اصلاحات متعارف کر رہی ہے اور شفاف تجارت کو یقینی بنانے کے لئے ڈیجیٹل موڈ کا طریقہ اپنانے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔وزیر موصوف نے کہا کہ ٹیکنالوجی کا دور ہے اور ملک میں ڈیجیٹل لین دین90 فیصد تک پہنچ گیا ہے جو2020 تک300 ملین تک پہنچ سکتا ہے۔وزیر نے کہا کہ حکومت صارفین کو ضروری جانکاری فراہم کر رہی ہے تا کہ ان کی شکایات کا ازالہ ایک مناسب پلیٹ فارم کے ذریعے ممکن ہو۔وزیر نے ان باتوں کا اظہار محکمہ خوراک کی طرف سے منعقدہ ورلڈ کنزیومر رائٹس ڈے2018 کے سلسلے میں منعقدہ تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔تقریب کا عنوان’’میکنگ ڈیجیٹل مارکیٹ پلیسز فئیررر‘‘ تھا۔انہوں نے کہا کہ حکومت صارفین کے حقوق کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے نئی اصلاحات متعارف کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ سلسلے اس لئے لازمی بن گیا کہ بازار میں اشیاء ضروریہ کی خرید و فروخت میں شفافیت لانا ضروری بن گیا ہے۔ذوالفقار نے تمام شراکت داروں پر زور دیا کہ وہ صارفین کے حقوق کو تحفظ دینے کے سلسلے میں مشترکہ کوششیں کریں۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ حکومت صارفین کو ڈیجیٹائزیشن کے ذریعے تمام سہولیات فراہم کرنے کا عہد کر چکی ہے۔وزیر موصوف نے وزیر اعظم کے ای گورننس انیشیٹو کی سراہنا کرتے ہوئے کہا کہ اس مہم کی بدولت شفافیت یقینی بنائی جارہی ہے اور ملک میں ڈیجیٹل سہولیت کی بدولت سماج با اختیار اور نالج اکانومی کے طور اُبھر رہا ہے۔محکمہ کی حصولیابیوں کا ذکر کر تے ہوئے وزیر نے کہا کہ این ایف ایس اے جیسے اقدامات ترقی کی جانب ایک قدم ہے اور محکمہ نے عوامی تقسیم کاری کا نظام ڈیجیٹلائز کر لیا ہے۔چئیرمین ایس سی ڈی آر سی جسٹس سنیل ہالی نے تقریب سے خطاب کیا۔اس موقعہ پر محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ کے فنکاروں نے ایک رنگا رنگ تمدنی پروگرام اور ’’جاگو گراہک جاگو‘‘ نامی ڈرامہ بھی پیش کیا۔ چئیرمین کنزیومر ڈسپیوٹس ریڈرسل کمیشن ایس سی ڈی آر سی ریٹائرڈ جسٹس سُنیل نے تقریب کی صدارت کی۔کمشنر سیکرٹری ایف سی ایس اینڈ سی اے ایم ڈی خان، ڈائریکٹرایف سی ایس اینڈ سی اے جموں رشید اعظم انقلابی،ایف سی ایس اینڈ سی اے کشمیر ناصر خان وانی، کنٹرولر لیگل میٹرالوجی محکمہ راج کمار کٹوچ اور محکمہ کے دیگر افسران اس موقعہ پر موجود تھے۔
جتھ داری سیوا منڈل نائب وزیر اعلیٰ سے ملاقی
جموں//شری جتھ داری سیوا منڈل پھگواڑہ کا ایک وفد یہاں نائب وزیر اعلیٰ ڈاکٹر نرمل سنگھ سے ملاقی ہوا۔ وفد نے احسن طریقے سے انجام دینے کے سلسلے میں کئی معاملات نائب وزیر اعلیٰ کے سامنے رکھے اور یاتریوں کو امر ناتھ گپھا کے نزدیک مفت لنگر کی اجازت، عوامی سہولیات اور دیگر معاملات کی درخواست کی۔نائب وزیر اعلیٰ نے وفد کو یقین دلایا کہ ان کے مطالبات حل کرنے کے لئے حکومت اقدامات اُٹھائے گی۔
ڈوگری ڈراما ’گھمائی‘ کی ابھینوتھیٹرمیں نمائش 18مارچ کو
جموں//بین الاقومی سطح پر سراہا گیا ڈوگری ڈرامہ’’گھمائی‘‘عوام کے زبردست اصرار پر 18مارچ 2018کو ابھینوتھیٹر جموں میں پیش کیا جا رہا ہے۔نٹ رنگ کے ڈائریکٹر بلونت ٹھاکر نے اس موقعہ پر بتایا کہ نٹ رنگ چاہتا ہے کہ اس تھیٹر کی ٹیم کے اولمپکس روانہ ہونے سے پہلے جموں اور ریاست کے دیگر حصوںمیں مسلسل ڈراموں کا اہتمام کیا جائے۔ ڈوگری ڈرامہ ’’گھمائی‘‘ایک پہاڑی گائوں کی لوک کہانی پر مشتمل ہے اور اس ڈرامے کی شروعات ایک شادی ہوتی ہیں جس میں دلہن کو ڈولی میں بٹھا کر سسرال روانہ کیا جاتا ہے۔ یہ کہانی اس وقت ایک نیا موڑ لیتی ہے جب د لہن کہتی ہے کہ اسے پیاس لگی ہے ، اسے پانی پلایا جائے مگر اسے پانی پلانے کے بجائے اس کا ہنسی مذاق اڑایا جاتا ہے کیونکہ راستہ پر خطر ہوتا ہے۔اس دوران حالت یہاں تک پہونچ جاتی ہے کہ دلہن پیاس سے نڈہال ہوجاتی ہے اور ڈولی کو نیچے رکھ دیا جاتا ہے اس طرح سے سارے باراتی رک جاتے ہیں۔ اور سبھی لوگ پانی کا انتظام کرنے کی گذارش کرتے ہیں۔ دریں اثنامیلوں دور پانی کے آثار دکھائی دیتے ہیں۔ دلہن کی بار بار استدعا پر ایک نوجوان پانی لانے کا عزم کرتا ہے مگر اس موقعہ پر موجود سبھی لوگ اسے کہتے ہیں راستہ پر خطر ہونے کی وجہ سے وہ اس ارادے سے باز آجائے مگر وہ اپنے ارادے سے پیچھے نہیں ہٹتا ہے اور کافی جدوجہد کے بعد وہ پانی لاکر ہی دم لیتا ہے اور دلہن کو پانی پلایا جاتاہے۔