جموں//جموں میونسپل کارپوریشن کے کمشنررمیش کمار کی ہدایات پرسیکریٹری جے ایم سی سنینا شرما اوراسسٹنٹ کمشنر(ریونیو)جے ایم سی ویناکشی کول ،انفورسمنٹ آفیسر کامنی کیسرنے انفورسمنٹ عملے کے ہمراہ آمدہ نوراتروں کے سلسلے میں باہوفورٹ کادورہ کیا۔اس دوران ریونیوآفیسران پرمود سبھروال، اشونی سودن اورسنیل گپتابھی جے سیم سی ٹیم کے ہمراہ تھے۔مہم کاخاص مقصد فٹ پاتھوں سے تجاوزات ہٹاناتھا۔اس دوران جے ایم سی ٹیم نے چارٹرک غیرقانونی ہورڈنگس کے ہٹائے گئے ۔اس کے علاوہ پالی تھین بھی ضبط کیاگیا۔غلط طریقے سے لگائی گئی ریہڑیاں بھی ہٹائیں۔دریں اثنا کارپوریشن نے دکانداروں سے کہا ہے کہ اپنی دکانوں کا سامان فٹ پاتھوں پر لگانے سے گریز کریں کیونکہ نوراتروں کے سلسلے میںاس سے جہاں راہ گیروں کو چلنے پھرنے میں دقت آتی ہے وہاں ٹریفک جاموں کی وجہ سے ہر شخص کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ کارپوریشن کے اہلکاروں نے دکانداروں سے کہا کہ فٹ پاتھوں پر سامان لگانے سے گریز کریں اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ضابطے کے تحت کاروائی کی جائے گی۔