جموں//نیشنل کانفرنس کے صوبائی صدر دویندرسنگھ رانانے اسمبلی حلقہ نگروٹہ کے ایسے کسانوں جن کی فصلوں کوحالیہ ژالہ باری کی وجہ سے نقصان پہونچا ہے کومعاوضہ دینے کامطالبہ کیاہے ۔اطلاعات کے مطابق حلقہ انتخاب نگروٹہ کے متعددعلاقوں میں ژالہ باری کی وجہ سے فصلوں کو40سے 80 فیصدتک نقصان ہواہے ۔رانانے متاثرہ علاقوں کادورہ کرتے ہوئے فصلوں کوژالہ باری سے ہوئے نقصانات کامعاوضہ دینے کی حکومت سے مانگ کی۔ انہوں نے کسانوں سے فصلوں کوہوئے نقصانات کی تفصیلات حاصل کیں ۔انہوں نے ژالہ باری سے ڈنگ اوربمیال میں فصلوں کوپہنچے نقصانات کابھی معائینہ کیا۔ انہوں نے کہاکہ ڈنگ اوربمیال میں 40 فیصد،مڑھ میں 50 فیصد اورگھمبیرمیں 80 فیصدفصلوں کونقصان پہونچاہے۔