جموں//پنتھرس پارٹی کے لیڈروں نے جموں کے آس پاس کے علاقوں کا دورہ کرکے ڈاکٹر امت کمار کو بلاکسی قانونی کارروائی کے برخاست کرنے کے آرڈر کو فوری طورپر واپس لینے کا مطالبہ کیا۔پنتھرس پارٹی کی جنرل سکریٹری محترمہ انیتا ٹھاکر کی سربراہی والے پنتھرس پارٹی کے وفدنے خواتین کارکنوں سے پنتھرس کارکنوں کے ساتھ کھڑے ہونے کی اپیل کی جس سے جنگل کے قانون کا خاتمہ یقینی ہوسکے اور بی جے پی ۔ پی ڈی پی حکومت کو برخاست کرکے نئے سرے سے انتخابات کرائے جاسکیں۔ انیتا ٹھاکر نے پنتھرس پارٹی کی طلبا یونین کے کارکنوں کے ساتھ علاقہ کے اسپتال کا دورہ کیااور ڈاکٹروں اور عملہ کو یقین دلایا کہ پنتھر پارٹی اسپتال کے ڈاکٹروں اور ملازمین کو حق و انصاف دلانے کے لئے لڑے گی جو دہائیوں سے سوسائٹی کے جائز شہری اور سیاسی حفوق کے لئے جدوجہد کررہی ہے۔محترمہ انیتا ٹھاکرنے اسپتالوں کے کوریڈوار اور ڈاکٹروں کے لئے انصاف یقینی بنانے کے لئے ڈاکٹروں سے پنتھرس پارٹی کے ساتھ جڑنے کی اپیل کی۔پروفیسر بھیم سنگھ نے پنتھرس پارٹی قیادت سے ایس آر او 525کو چیلنج کرنے کی اپیل کی جو ملازمین کے ساتھ تعصب کرتا ہے۔پنتھرس لیڈر نے پارٹی قیادت سے یہ بھی اپیل کی کہ وہ اسپتال کے ڈاکٹروں سمیت ملازمین کا معاملہ پارٹی کی 36 ویں یوم تاسیس تقریب کے اجلاس میں ، جس کا انعقاد 23مارچ 2018کو کیا جائے گا ،اس معاملہ کو اٹھائیں۔