جموں//یوگینڈا کالج آف انجینئرنگ اینڈٹیکنالوجی اورانسٹی ٹیوٹ آف منیجمنٹ سائنسز (آئی ایم ایس) گڑھا براہمناں پٹولی جموں جوکہ جموال گروپ آف ایجوکیشنل انسٹی چیوشنز کے تحت چل رہاہے میںدوروزہ بزنس ٹیک فیسٹول ’’ایکاترا۔18‘‘کاانعقاد کیاگیا ۔سیمینارکے افتتاح کے موقعہ پر کثیرتعدادمیں طلباء اورمعززشخصیات موجودتھیں۔اس موقعہ پر پروفیسررجنی کانت ڈائریکٹر کالجز ڈیولپمنٹ کونسل جموں یونیورسٹی مہمان خصوصی تھے ۔سیمینارکاافتتاح روایتی شمع روشن کرکے کیا۔اس دوران منیجنگ ڈائریکٹرجموال گروپ انجینئر رینوبانگرونے رجنی کانت کاشکریہ اداکیا۔اس دوران الیومنائی میٹ کابھی اہتمام کیاگیاتھا۔اس موقعہ پر دبئی سے تعلق رکھنے والے ڈی جے ’شیڈو‘نے گلوکاری کامظاہرہ کیااورگردیوسنگھ نے شرکاء کومحظوظ کیا۔ سیمینارکی افتتاحی تقریب میں شکریہ کی تحریک ڈاکٹر اروند دیواگن ،ڈائریکٹر یوگینڈاکالج آف انجینئرنگ نے کیا۔