جموں // گردیو سنگھ کی قیادت میں جموں کشمیر شرنارتھی ایکشن کمیٹی کا 5 رُکنی وفدمرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر جتندر سنگھ سے ملاقی ہوااو ر وزیر اعظم کی طرف سے منظور شدہ پیکیج سے متعلق تبادلہ خیال کیا ۔ انہوں نے مرکزی وزیر مملکت کو یاد دلایا کہ وزیر عظم کی طرف سے رفیو جیوں کے لئے جو 200 کروڑ کا پیکیج دینے کا فیصلہ لیا گیا اس کاہم خیر مقدم کرتے ہیں ۔اس دوران انہوں نے مزید کہا کہ ایک طرف ریلیف پیکیج کا مسئلہ ہے اور دوسری طرف رفیوجی لوگ مرکز کی طرف سے منظور شدہ پیکیج کی وجہ سے تذبذب کے شکار ہیں کیوں کہ اس پیکیج کے لئے سرکار کی طرف کوئی مثبت پالیسی تیار نہیں کی گئی ہے۔ اس دوران وفد نے وزیر موصوف سے اپیل کی کہ ریاستی سرکار کے نام ہدایت نامہ جاری کرے اور اس کی واگزاری کے لئے کوئی مثبت پالیسی مرتب کرے تا کہ مستحقین اس پیکیج سے براہ راست مستفید ہو سکیں۔وفد میںکمیٹی کے صدر علاوہ نیتر پرکاش،بھوشن پرکاش شرما،گرچرن سنگھ،اور دیو سروپ موجود تھے۔