ادہم پور // ککریال ماتا ویشنودیوی نرائنا ہسپتال میں انتظامیہ کی طرف سے پی ٹی سٹی سکین مشنوں کی سہولت کیلئے افتتاحی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔اس دوران ماتاویشنودیوی شرائن بورڈ کے چیئرمین اور ریاست جموں وکشمیرکے گورنراین این ووہرہ نے پٹ سکین مشینوں کا افتتاح کیا جن کی مدد سے کنسر اور دل کے مریضوں کا معقول علاج اب اس ہسپتال میں ہوگا ۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے انتظامیہ صدر نے کہا کہ اب اس ہسپتال کا شمار ملک کے ایسے 22ہسپتالوں میں ہوگا جن میں اس قسم کی اعلیٰ معیار کی مشینیں موجود ہیں ۔افتتاحی تقریب کے بعدریاستی گورنراین این ووہرہ نے ریاست کے تین ڈاکٹروں کولائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈسے نوازا ۔انہوں نے عوام کی بہبودکیلئے نمایاں خدمات انجام دیں،ا ن ڈاکٹروں میں ڈاکٹر این ایس پٹھانیہ، فائونڈرپرنسپل جی ایم سی ،ڈاکٹرسمانلہ ،ٹی فونسک اورڈاکٹرگرجادھرشامل ہیں۔اس موقعہ پر دیوی پرشادسیٹی ، چیئرمین وفائونڈر نریانہ ہیلتھ اوربی بی ویاس ریاستی سیکریٹری ،ڈاکٹرا یس ایس بلوریہ ،ایچ ایل مینی، جسٹس ریٹائرڈ ،پرمودکوہلی اورشرائن بورڈکے ممبران بھی موجودتھے۔