جموں یونیورسٹی ایس سی/ایس ٹی ایمپلائزایسوسی ایشن کااجلاس یہاں جموں یونیورسٹی کیمپس میں آرایل کیتھ کی قیادت میں منعقدہواجس میں ایس سی /ایس ٹی ملازمین کی کثیرتعدادنے شرکت کی۔اس دوران ایسوسی ایشن نے پون دیوکوگذشتہ بدھ کومنعقدہوئے نان گزیٹیڈ ایمپلائزیونین جموںیونیورسٹی کے انتخابات میں جیت درج کرنے لئے مبارکبادپیش کی۔اس موقعہ پر مقررین نے کہاکہ پون دیونے دوسری مرتبہ یونین انتخاب میں472ووٹوں سے کامیابی حاصل کی ۔اس مدوران ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری سرجیت سنگھ ہیر نے کہاکہ ہم یقین تھاکہ پون دیوجیتیں گے ۔انہوں نے ملازمین کاشکریہ اداکیاجنھوں نے پون دیوکوجتانے کیلئے اہم رول اداکیا۔میٹنگ میں شامل تمام زعماء نے پون دیوکونیک خواہشا ت پیش کیں۔ اس دوران میٹنگ میں ملکھی راج ملہوترہ، منظوراحمد، کنج لال بھگت، اشوک کمارسنتل، تھوڑورام منگلو، موہن لال لکھوترہ، روشن لال ودیگران بھی موجودتھے۔