پونچھ//پونچھ قصبہ کے محلہ سرائی میں سڑک کی خستہ حالت کو لیکر لوگوں کے مظاہروں کے بعد ٹائیلیں بچھانے کاکام شروع ہوچکاہے جس سے لوگوں میں خوشی دیکھی جارہی ہے۔اس حوالے سے مقامی شہری کلدیپ سنگھ نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ضلع انتظامیہ خصوصی طور پر محکمہ میونسپل کونسل کے شکرگزارہیں۔ انہوں نے کہا کہ عرصہ دراز سے ان کے محلہ کی سڑک جو کہ نہایت مصروف سڑک ہے کی خستہ حالت تھی جہاں سے لوگو ںکا گزرنا مشکل ہو گیا تھا۔انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کی جانب سے محلہ کے لوگوں کی دیرینہ مانگ پوری کی گئی ہے ۔سریش کمار نامی شخص نے بھی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا کہ آخر کار ان کے محلہ میں سڑک پر ٹائیلیں بچھانے کا کام شروع کیاگیاہے۔انہوں نے کہا کہ پہلے بھی ایک دوبار ان کے محلہ کی اس سڑک پر مرمت کا کام شروع کروایا گیا لیکن درمیان میں ادھورا ہی چھوڑ دیا گیا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس بار تعمیراتی کام کو مکمل کیا جائے گا۔