جموں //گوجردیش چیری ٹیبل ٹرسٹ نے گجر طبقہ سے تعلق رکھنے والے تیننوجوانوں کو 2018 سیول سروسز امتحان پاس کرنے پر مبارک باد پیش کی ہے۔یہاں جاری پریس ریلیز کے مطابق ٹرسٹ کی طرف سے چوہدری عبد الحمید کی صدارت میں ایک میٹنگ منعقد کی گئی۔اس موقع پر موجود ڈاکٹر مسعودچوہدری نے تنظیم کی طرف سے ضلع سانبہ کے رہنے والے ایک نوجوان اتل چوہدری کے ساتھ ساتھ عامر بشیر اور محمد فارو ق کو مبارک باد پیش کی اور کہا کہ تنظیم گجر طبقہ سے تعلق رکھنے والے ان نوجوانوں کی کار کردگی سے ازحد خوش ہیں۔ انہوں نے نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ ایسے امتحانات میں کامیابی حاصل کرنے کے لئے ان تین نوجوانوں کے نقش و قدم پر چلنے کی کوشش کریں۔اس موقعہ پر اتل چوہدری اپنے والدین کے ساتھ ٹرسٹ دفتر میں تشریف لے کر آئے تھے جہاں پران کی عزت افزائی کی گئی ۔میٹنگ میںتنظیم کے متعدد ممبران کے ساتھ ساتھ کئی علاقوں سے آئے ہوئے نوجوانوں نے شرکت کی۔