منجاکوٹ //منجاکوٹ میں کالج ،منصف کورٹ، سب ڈسٹرکٹ ہسپتال، اے ڈی سی پوسٹ کے مطالبات پر پانچویں روز بھی مقامی لوگوں کی طرف سے دھرنا دیاگیا۔ اس موقعہ پر ایم ایل اے راجوری چوہدری قمر حسین نے بھی دھرنے میں شرکت کی اور مطالبات سن کر کہاکہ منجاکوٹ کالج اور اے ڈی سی پوسٹ و دیگر مطالبات کا مستحق ہے اور یہ مانگیں پوری کی جانی چاہئیں ۔انہوںنے کہاکہ وہ اس سلسلے میں حکومت سے بات کریںگے اور معاملات کو اسمبلی میں بھی اجاگر کیاجائے گا۔ انہوں نے دھرنے میں بیٹھے تمام لوگوں سے کہا کہ دھرنے کو یہیں ختم کیا جائے تاہم انہوںنے ممبراسمبلی کی بات ماننے سے انکار کردیا اور اپنا دھرنا مطالبات پورے ہونے تک جاری رکھنے کا فیصلہ لیا ۔مطالبات کیلئے جدوجہد کررہی جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے کہاہے کہ مطالبات پورے ہونے تک دھرنا جاری رہے گا۔