جموں //جموں و کشمیر ریزروڈ کٹیگریز ایمپاور منٹ الائینس، جو کہ سماجی تنظیموں ، ریٹائرڈ سرکاری ملازموں ، خواتین ، نوجوانوں اور شیڈولڈ کاسٹ و شیڈولڈ ٹرائب اور پسماندہ طبقوں کے طالب علموں پر مشتمل ہے ، نے بدھا ۔ امبیدکر جینتی کے سلسلے میں کے ایل سہگل ہال میں ایک تقریب کا اہتما م کیا جس کا افتتاح جی آر بھگت ریٹائرڈ سیکریٹری نے کیا ۔اس موقعہ پر سماج کے لئے ایک ایمبولینس بھی وقف کی گئی ۔بی ایل لکھوترہ سابق ڈی جی سٹیٹسٹک و منصوبہ بندی ، ڈاکٹر سنجے بھسین صدر جے کے آر سی ای اے نے اس موقعہ پر مہمانوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ بابا صاحب بھیم رائو امبید کر نے بھارت کو ایک ایسا شاندار آئین دیا جس میں سماج کے سبھی طبقوں کو ترقی کے برابر مواقعے حاصل ہیں اس لئے ضرورت اس بات کی ہے کہ موجودہ وقت میں سماج کے ہر طبقہ کو تعمیر و ترقی کے برابر مواقعے فراہم کئے جانے چاہیں ۔