پونچھ//سرحدی پونچھ میں موجود تاریخی مقامات اور قابل دید جگہوں کو سیاحتی نقشہ پر لانے کے لئے حکومتی سطح پر سرد مہری سے کام لیاجارہاہے۔ ضلع پونچھ میں تحصیل حویلی ، منڈی ، مینڈھر، بالاکوٹ، منکوٹ اور سرنکوٹ میں درجنوں ایسی تاریخی، قدرتی حسن سے مالا مال اور مذہبی مقامات ہیں جنہیں اگر سیاحتی نقشہ پر لایاجائے تو یہاں کی تقدیر ہی بدل سکتی ہے۔ پونچھ قصبہ کا موتی محل، بلدیو محل، باغ ڈیوڈی ، ہاتھی گیٹ ، فوارہ گارڈن ، قلعہ پونچھ ایسے تاریخی مقامات ہیں جو تہذیب و تمدن ، میراث ورفن تعمیر کے بہترین نمونے ہیں لیکن حکومتی عدم توجہ کی وجہ سے کسمپرسی کی حالت میں پڑے ہیں۔اگر چہ پونچھ کی ڈولپمنٹ اتھارٹی قائم کی گئی ہے تاہم اس کا کوئی فائدہ نہیں۔قدرت نے پونچھ ضلع کو ق±درتی پانی کے ذخائر والی کئی سروں سے نوازہ ہے جو میدانی جگہوں پر نہیں بلکہ ا±ونچے ا±ونچے پہاڑوں پر اتنے وسیع اور گہرائی والے ہیں کہ اِنسانی عقل و شعور ، فہم و ادراک اِنکے وجود میں آنے پر سوچنے اور سمجھنے سے قاصر ہے ۔انہی مقامات میں سے ایک خوبصورت مقام وادی لورن کی آغوش میں ہے جسے نندی چھول کہا جاتا ہے۔یہاں کے بنیادی ڈھانچہ کوترقی دی جائے توپوری دنیا کے سیاح اس طرف متوجہ ہوسکتے ہیں۔اس حوالے سے ڈگری کالج پونچھ کے پرنسپل سید مسرف حسین شاہ نے کہا کہ قدرتی حسن سے مالا مال چھول محکمہ سیاحت کی نظروں سے ابھی تک ا±وجھل ہے۔ انہوں نے کہا کہ حال ہی میں ڈگری کالج پونچھ کے سٹاف اور طلبا نے اس علاقہ کی سیر کی تو وہاں ایسا محسوس ہوا کہ وہ جنت میں بیٹھے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کشمیر میں چھوٹے چھوٹے جگہوں کی طرف توجہ دی گئی ہے جہاں ہر سال لاکھوں کی تعداد میں سیاح آتے ہیں لیکن ضلع پونچھ کی اہم مقامات کو بھی نظر انداز کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نندی چھول کو اگر یہ سر سیر و سیاحت کے نقشے پر لا کر اِسکی دیکھ ریکھ کی جائے تو یہ نہ صرف ریاست جموں وکشمیر بلکہ ہندوستان اور بیرونِ ہندوستان کے سیاحوں کےلئے باعث کشش ہو گا۔ لورن اوردیگر علاقوںکے لوگوں کاکہناہے کہ حکومت اور آثارِ قدیمہ کو چاہیے کہ اِن تاریخی م±قامات کی تجدیدِ نو کر کے اِنکی دیکھ ریکھ ، حفاظت اور عظمتِ گزشتہ بحال کر کے یہاں کی اِس میراث کو محفوظ کیا جائے۔انہوں نے کہاکہ وادی کشمیر میدانی علاقہ ہے جہاں چندسومیٹر کے آگے کچھ دکھائی نہیں دیتا، اس کے برعکس ضلع پونچھ کی پہاڑیوں پر کھڑے ہوکر دور دور تک دیکھاجاسکتا ہے۔ انہوں نے موجودہ مخلوط حکومت سے اپیل کی کہ ضلع پونچھ کے لورن کے نندی چھول جیسے علاقہ جات کو صرف سیاحتی نقشہ پرلایاجائے اور وہاں بنیادی ڈھانچہ قائم کیاجائے تو یہاں ترقی ہی ترقی ہوگی اورروزگار کے وسیع ترامکانات پیدا ہونگے۔ انہوں نے پونچھ کے تمام سیاسی رہنماﺅں سے اپیل کی کہ وہ یہاںسیاحت کے موجود تمام امکانات کو فروغ دینے کے لئے یکجا ہوکر کوششیں کریں۔