راجوری // معروف دینی درسگاہ جامع ضیاءالاسلام منجاکوٹ میں ایک تقریب بنام جلسہ سنگ بنیاد کا اہتمام کیا گےا جس میں مدرسہ ہذا کی پانچ منزلہ عمارت سلطانیہ منزل کا سنگ بنیاد پیر سید نثار احمد شاہ نے رکھا۔ اس موقعہ پر کئی دیگر علماءکرام بھی موجود تھے ۔ علماءکرام نے بولتے ہوئے کہا کہ جامع ضیاءالاسلام منجاکوٹ ترقی کی منازل طے کررہا ہے جہاں پر ےتیم بچوں سمیت غریب نادار بچوں کی دینی تعلیم وکفالت کا معقول نظم ونسق اہل خیر حضرات کے تعاون سے کیا جارہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس پر فتن دور میں دینی تعلیم سے وابستگی کافی اہمیت کا حامل ہے جبکہ دونوں جہاں کی ترقی کا راز بھی دین سے وابستگی ہی ہے ۔ پیر نثار احمد نے اس موقعہ پر بولتے ہوئے کہا کہ والدین پر فرض ہے کہ وہ اپنے بچوں کی بہتر دینی تعلیم وتربےت کریں تاکہ والدین کی مغفرت کا سبب بننے کے ساتھ ساتھ یہ بچے قوم وملت کی صحیح ترجمانی کر پائیں ۔انہوں نے کہا کہ والدین اپنے بچوں کی دینی تعلیم وتربیت کا خیال رکھیں تاکہ اللہ کے ہاں سرخروئی ان کا مقدر بن سکے ۔ سرپرست جامع ضیاءالاسلام منجاکوٹ حافظ محمد الیاس نے مہمانوں کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ منجاکوٹ میں دینی تعلیم کا مرکز قائم کرنا وقت کی ضرورت تھی جواہل خیر احباب کے تعاون ومشورے سے رواں دواں ہے ۔ تقریب میںمولانا فاروق نعیمی ،مفتی ابراہیم مصباحی ، پروفیسر بشیر ماگرے ، افتخار ڈاروغیرہ بھی موجو دتھے ۔