جموں //ڈوگرہ صدر سبھا نے محکمہ جنگلات کے اشتراک سے صدر بھون اور زنانہ پارک میں ’’پانی بچائو‘‘’’پرندے بچائو‘‘مہم کے بارے میں جانکاری پروگراموں کا اہتمام کیا۔تنظیم کی طرف سے جاری ایک پریس بیان کے مطابق یہ مہم 6سال پہلے اس سیکولر ڈوگرہ تنظیم نے شروع کی تھی اور ایسے ماحول اور موسم گرما کی اس کڑک دھوپ میں یہ پہلے قدم ڈوگریت کے اس دور کی یاد دلاتا ہے جب مختلف مذاہب ،ذات اورتمدن کے لوگ آپسی بھائی چارے کو قائم رکھے ہوئے تھے اور ڈوگرہ صدر سبھا کے جھنڈے تلے ایسے اقدامات اٹھاتے ہوئے ایکتا کاثبوت پیش کرتے تھے۔ تنظیم کی طرف سے اٹھائے کئے ایسے اقدامات قدرتی مخلوقات اور قدرتی مناظر سے محبت کرنے والے لوگوں کے لئے قابل تحسین ہیں۔اس دوران گل چین سنگھ چاڑک نے لوگوں سے اپیل کی کہ آبی وسائل کو تحفظ فراہم کیا جائے اور پرندوں کی زندگی بچانے کے لئے کئی برتن تقسیم کئے جن کو درختوں ،اسکولوں ،گھروںاور دفاتر میں پرندوں کے لئے پانی کی دستیابی کے لئے رکھا جائے گاجس سے ہمارے ارد گرد کے پرنے اور کیڑے مکوڑے اس تپتی گرمی سے بچنے کے لئے اپنی پیاس بجھائے گے۔اس مہم میںخطہ کے کئی معزز اشخاص کے ساتھ ساتھ کئی تعلیمی اداروں ،آرمی افسران،اور محکمہ جنگلات کے اعلیٰ عہداداران نے شمولیت کی۔اور گل چین سنگھ چاڑک کے علاوہ انجلی شرما،کرن سنگھ جموال،پریم ساگر گپتا،کرنل ورندرا کے ساہی،کلبیر سنگھ اورامانت علی شاہ وغیرہ نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔