جموں/ضلع ترقیاتی کمشنر کٹھوعہ روہت کھجوریہ نے 17 مئی سے شروع ہورہے ماہِ رمضان اور28جون سے شروع ہورہی امرناتھ یاتراکے انتظامات کاجائزہ لینے کیلئے مختلف محکمہ جات کے آفیسران کے ساتھ میٹنگ منعقدکی۔میٹنگ میں امن وقانون ،سیکورٹی ، ٹریفک ، بلا خلل بجلی و پانی کی دستیابی ،طبی سہولیات و صحت و صفائی جیسے معاملات زیر بحث آئے۔ ماہِ صیام کے دوران تمام اشیائے خوردنی کی دستیابی کو یقینی بنانے اور ان کی قیمتیں اعتدال میں رکھنے کی ہدایات دیتے ہوئے ڈی ڈی سی کٹھوعہ نے تمام محکموں کے افسروں کو ہدایت کہ وہ آپسی اشتراک قائم رکھتے ہوئے ماہ رمضان اورامرناتھ یاترا کے دوران لوگوں کو تمام طرح کی سہولیات فراہم کریں۔ڈی سی نے متعلقہ آفیسران کو ہدایت دی کہ وہ صحت عامہ ، بجلی ، صحت و دیگر بنیادی سہولیا ت کی فراہمی یقینی بنائیں ۔ڈی سی نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ حکومت کی طرف سے منظور شدہ شرحوں پر گوشت خریدیں ۔انہوں نے محکمہ خوراک کے افسروں کو ہدایت دی کہ ناجائز منافع خوری روکنے کے سلسلے میں مارکیٹ چیکنگ سکارڈ تشکیل دیں۔اس دوران ایس ایس پی سے کہاگیاکہ وہ حفاظتی انتظامات کوپختہ بنائیں اور امرناتھ یاتراکے دوران لنگراوردیگراہم جگہوں پرسی سی ٹی وی کیمرے نصب کریںاورساتھ ہی لکھن پور اورہائی وے پردیگراہم مقامات پر کولرس بھی لگوائیں۔اس دوران یاتریوں کیلئے لکھن پورمیں کنٹرول روم قائم کرنے پربھی غوروخوض کیاگیا۔ اس دوران میٹنگ میں ایس ایس پی کٹھوعہ شری دھارپاٹل، اے ڈی سی ،اے سی آر ،آرٹی او ،ای او ،سی ایم او ، اے ڈی ایف سی ایس اینڈسی اے ،انجینئرس ،ڈی ڈی فائر اینڈ ایمرجنسی سروسزودیگرآفیسران بھی موجودتھے۔