منجاکوٹ //تحصیل منجاکوٹ کے گھمبیر مغلاں علاقے میں ڈپٹی کمشنر راجوری ڈاکٹر شاہد اقبال چوہدری کی قیادت میں ایک پبلک دربار منعقد ہواجہاں کافی لوگوں نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر راجوری نے گلہوتی میں عوامی مسائل سننے کے بعد گھمبیر مغلاں میں دربار منعقد کیا ۔اس موقعہ پر ڈپٹی کمشنر راجوری کا ہائر اسکینڈری اسکول گھمبیر مغلاں میں استقبال کیا۔مقامی لوگوں نے ہائر اسکینڈری اسکول گھمبیر مغلاں کے طلباء کو درپیش مشکلات کے علاوہ ڈپٹی کمشنر کو بتایاکہ گھمبیر مغلاں میں سڑکوں کی خستہ حالی ، بجلی کٹوتی اور پانی کی کمی کی وجہ سے مسائل کاسامناہے۔لوگوں نے اس علاقہ میں کچھ ہینڈ پمپ نصب کرنے کی مانگ کی ۔انہوںنے کہا کہ پنشن کے کیس حل کئے جائیں او ر دیگر کام بھی ہوں۔ڈپٹی کمشنر نے تمام مسائل سننے کے بعد لوگوں کو یقین دلایا کہ وہ پندرہ دنوں کے اندر اندر تمام مسائل حل کروائیں گے۔انہوں نے کہا کہ جلد ہی منجاکوٹ میں بھی ایک پبلک دربار منعقد کیا جائے گا اور ان لوگوں کے مسائل نہ حل ہوئے تو وہ منجاکوٹ میں بھی مل سکتے ہیں۔