صوبہ جموں میںبلاخلل بجلی ،پانی ودیگرسہولیات کی دستیابی ،صحت وصفائی اورسیکورٹی کویقینی بنانے کی ہدایات جاری
جموں/رمضان المبارک جو 17 مئی سے شرو ع ہورہاہے کے پیش نظر خوراک و سول سپلائیز کے وزیر محمد اشرف میر ایک میٹنگ کے دوران جموں صوبے میں غذائی اجناس کی سٹاک و سپلائی پوزیشن کا جائیزہ لیا۔میٹنگ میں خوراک وسول سپلائیز کے وزیر مملکت اجے نندہ بھی موجود تھے۔اس دوران صوبے میں غذائی اجناس کی سٹاک و سپلائی پوزیشن اور پی ڈی ایس نظام کا تفصیل سے جائیزہ لیا گیا۔میٹنگ میں بتایا گیا کہ پچھلے برس کے دوران جموں صوبے کے مستحقین میں3666288.07 کوئنٹل غذائی اجناس تقسیم کی گئی۔ اس موقعہ پر مزید بتایا گیا کہ صوبے کے مستحقین میں 1177720 راشن کارڈ تقسیم کئے گئے۔اشرف میر نے وزیر اعلیٰ کی طرف سے جموں صوبے میں عوامی رابطہ مہم کے دوران لوگوں کے ساتھ کئے گئے وعدوں کے حوالے سے کاروائی کا بھی جائیزہ لیا۔بعد میں وزراء نے وئیر ہاؤس عمارت کا بھی معائنہ کیا۔ انہیں بتایا گیا کہ10.33 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والی یہ عمارت اس سال ماہ دسمبر تک مکمل کر لی جائے گی۔وزراء نے نگروٹہ گودام کا بھی معائنہ کیا اور غذائی اجناس کی دستیابی کا جائیزہ لیا۔میٹنگ میں کمشنر سیکرٹری ایف سی ایس اینڈ سی اے ڈاکٹر عبدالرشید کے علاوہ متعلقہ محکمہ کے کئی دیگر اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔
ادہم پورانتظامیہ
ضلع ترقیاتی کمشنر ادہم پوررویندکمارنے 17 مئی سے شروع ہورہے ماہِ رمضان کے سلسلے میںانتظامات کاجائزہ لینے کیلئے مختلف محکمہ جات کے آفیسران کے ساتھ میٹنگ منعقدکی۔میٹنگ میں امن وقانون ،سیکورٹی ، ٹریفک ، بلا خلل بجلی و پانی کی دستیابی ،طبی سہولیات و صحت و صفائی جیسے معاملات زیر بحث آئے۔ ماہِ صیام کے دوران تمام اشیائے خوردنی کی دستیابی کو یقینی بنانے اور ان کی قیمتیں اعتدال میں رکھنے کی ہدایات دیتے ہوئے ڈی ڈی سی ادہم پور نے تمام محکموں کے افسروں کو ہدایت کہ وہ آپسی اشتراک قائم رکھتے ہوئے ماہ رمضان کے دوران لوگوں کو تمام طرح کی سہولیات فراہم کریں۔ڈی سی نے متعلقہ آفیسران کو ہدایت دی کہ وہ مساجدودیگراہم مقامات اورمسلم بستیوں میںصحت عامہ ، بجلی ، صحت و دیگر بنیادی سہولیا ت کی فراہمی یقینی بنائیں ۔اس دوران اے ڈی ایف سی ایس اینڈسی اے ،سی ای او ایم سی چیف انیمل ہسبنڈری آفیسر، فوڈسیفٹی آفیسر اورتحصیلدارپرمشتمل ایک کمیٹی تشکیل دی گئی جواس بات کامعائینہ کرے گی کہ دکاندارمنافع خوری نہ کریں۔انہوں نے محکمہ خوراک کے افسروں کو ہدایت دی کہ ناجائز منافع خوری روکنے کے سلسلے میں مارکیٹ چیکنگ سکارڈ تشکیل دیں۔پولیس کوہدایت دی گئی کہ وہ سیکورٹی کے معقول بندوبست کویقینی بنائے۔ایس ڈی ایمزسے بھی کہاگیاکہ وہ متعلقہ ڈویژنوں میں رمضان کے انتظامات بہتربنانے کیلئے میٹنگوں کاانعقادکریں۔اس دوران میٹنگ میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنراروندشرما، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کرشن لال، جی ایم ڈی آئی سی ،سورم چندشرما پی اوآئی سی ڈی ایس رمپی اوہری ، ایس ڈی ایم چہنینی دویندرشرما، ایس ڈی ایم بسنت گڑھ عطرچند، سی پی اواشوک کھجوریہ، چیف میڈیکل آفیسر ،ڈاکٹرکے سی ڈوگرہ، سی ای او جے آربھاردواج ،چیف ایگزیکٹیوآفیسرمیونسپلٹی، سنتوش کوتوال اورضلع آفیسران بھی موجودتھے۔
سانبہ انتظامیہ
سانبہ //متبرک ماہ رمضان کے دوران لوگوں کوبنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے مقصد سے ضلع ترقیاتی کمشنرسانبہ ایس راجندرسنگھ تارانے آفیسران کے ساتھ ایک اعلیٰ سطح میٹنگ منعقدکی۔اس دوران میٹنگ میں محکمہ پولیس، مال، میونسپل کمیٹیوں ، فوڈاینڈسول سپلائز ،بجلی اورپی ایچ ای محکموں کے آفیسران کے علاوہ سب ڈویژنل مجسٹریٹوں نے حصہ لیا۔اس دوان میٹنگ میں امن وقانون ،سیکورٹی ، ٹریفک ، بلا خلل بجلی و پانی کی دستیابی ،طبی سہولیات و صحت و صفائی جیسے معاملات زیر بحث آئے۔ ماہِ صیام کے دوران تمام اشیائے خوردنی کی دستیابی کو یقینی بنانے اور ان کی قیمتیں اعتدال میں رکھنے کی ہدایات دیتے ہوئے ڈی ڈی سی سانبہ نے تمام محکموں کے افسروں کو ہدایت کہ وہ آپسی اشتراک قائم رکھتے ہوئے ماہ رمضان کے دوران لوگوں کو تمام طرح کی سہولیات فراہم کریں۔ڈی سی نے متعلقہ آفیسران کو ہدایت دی کہ وہ مساجدودیگراہم مقامات اورمسلم بستیوں میںصحت عامہ ، بجلی ، صحت و دیگر بنیادی سہولیا ت کی فراہمی یقینی بنائیں ۔انہوں نے محکمہ خوراک کے افسروں کو ہدایت دی کہ ناجائز منافع خوری روکنے کے سلسلے میں مارکیٹ چیکنگ سکارڈ تشکیل دیں۔پولیس کوہدایت دی گئی کہ وہ سیکورٹی کے معقول بندوبست کویقینی بنائے۔ایس ڈی ایمزسے بھی کہاگیاکہ وہ متعلقہ ڈویژنوں میں رمضان کے انتظامات بہتربنانے کیلئے میٹنگوں کاانعقادکریں۔