جموں//نائب وزیر اعلیٰ کویندر گپتا نے حلقہ انتخاب گاندھی نگر کے چھنی ہمت علاقے میں چند ترقیاتی کاموں آغاز کیا اور مقامی لوگوں کے ساتھ بات چیت کی۔ جے ایم سی کی ایک افسروں کی ٹیم کے ہمراہ نائب وزیر اعلیٰ نے چھنی ہمت میں گلیوں کی اَپ گریڈیشن کے کام کا افتتاح کیا۔ یہ کام جے ایم سی انجام دے رہی ہے۔مقامی لوگوں سے بات چیت کرتے ہوئے نائب وزیر اعلیٰ نے کہا کہ حلقہ انتخاب گاندھی نگر میں ترقیاتی کام سرعت سے جاری ہے ۔انہوں نے متعلقہ افسروں کو ہدایت دی کہ وہ حلقہ انتخاب کے ہر حصے میں لوگوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کو یقینی بنائیں۔انہوں نے لوگوں کو یقین دلایا کہ مستقبل قریب میں اور زیادہ ترقیاتی پروجیکٹوں پر کام شروع کیا جائے گا۔بعد میں وزیر اعلیٰ نے چھنی راما میں کلورٹ پر تعمیری کام کا آغاز کیا۔ دریں اثناء کویندر گپتا نے انڈسٹریل ایسٹیٹ بڑی براہمنا میں جے کے ای ڈی آئی کے جموں کیمپس پر جاری تعمیر اتی کام کا جائزہ لیا۔کویندر گپتا کا صنعت و حرفت کے چارج سنبھالنے کے بعد یہ پہلا دورہ تھا۔نائب وزیرا علیٰ نے پروجیکٹ کے بلیو پرنٹ کا معائینہ اور پروجیکٹ کے موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا۔ انہوں نے متعلقہ ایجنسی کو ہدایت دی کہ وہ مقررہ وقت کے اندر پروجیکٹ کی تکمیل یقینی بنائیں۔جے کے ای ڈی آئی کی کارکردگی کی ستائش کرتے ہوئے نائب وزیر اعلیٰ نے انتظامیہ پر زو ردیا کہ وہ پروجیکٹ کو شیڈول کے مطابق مکمل کرانے کو یقینی بنائیںتاکہ جموں کے نوجوانوں کو انسٹی چیوٹ کی طرف سے چلائی جارہی مختلف سکیموں سے استفادہ کرنے کا موقعہ ملے۔اس موقعہ پر ڈائریکٹر جے کے ای ڈی آئی ڈاکٹر ایم آئی پرے نے نائب وزیر اعلیٰ کو نئے پروجیکٹ کے مختلف اجزأ کے بارے میں جانکاری دلائی۔کویندر گپتا کو بتایا گیا کہ یہ کیمپس 87.13کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کیا جارہا ہے۔یہا ں یہ بات قابل ذکر ہے کہ کیمپس کا سنگ بنیاد وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے 9؍ جولائی 2017ء کو رکھا تھا۔