جموں//کسٹوڈین کے مکانات میں رہائش پذیر کرایہ داروں کی ویلفئر سوسائٹی نے اپنے مطالبات کو لیکر پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ ان کی درینہ مانگیں جن کیلئے سوسائٹی کئی برسوں سے جدو جہد کر رہی ہے،پوری نہیں ہوئی تو کرایہ داران سڑکوں پر اتر کر احتجاج کرنے کیلئے مجبور ہو جائیں گے یا پھر محکمہ کو واجب الدا کرایہ دینا بند کر دینگے ۔ اپنی مانگوں کا ذکر کرتے ہوئے سوسائٹی کے جنرل سیکریٹری محمد شریف نثار کا کہنا ہے کہ یہ سوسائٹی1998میں رجسٹرڈ ہو ئی ہے لیکن جدو جہد اس سے قبل 10سال سے چلتی آرہی ہے کہ ان کو مالکانہ حقوق دئے جائیں۔انہوں نے کہا کہ سابق سرکاروں نے اس بارے میں دو تین کمشنز مقرر کی تھیں جن کی آخری میٹنگ سابق فائنینشل کمشنر جی ڈی وادوا کی صدارت میں ہوئی تی جسکی رپورٹ سرکار کے ریکارڈ میں موجود ہے۔ رپورٹ میں سفارش کی گئی ہے کہ کرایہ داروں کو یہ مکانات لیز پر آسان قسطوں میں دئے جائیں۔ اس سے قبل2010تک محکمہ اپنے سرکاری خرچہ پر مکانات کی ترقی و تجدید کرتا رہا مگر2010 میں سابق وزیر مال نے ایک پالیسی مرتب کی جوجولائی2010سے لاگو زیر نمبرRev/EP/18/2010بتاریخ جولائی19، سے ہوئی تھی۔سوسائٹی نے اس پتر کافی اعتراض جتایا اور وزیر مال اور دیگر افسران نے اس بات کو مانکر یقین دہانی کرائی تھی کہ اس بارے میں بات کی جائے گی، اور یہ یاداشت بھی پیش کی۔ سوسائٹی کی موجودہ صدر جیوتی وید نے کہا کہ اگر سرکار کو اس مسئلہ میں کوئی قانونی اڑچن آڑے اتی ہے تو فی الحال جو سرکار نے2010میں نئی پالیسی کرایہ داران پر تھوپی ہے جو سراسر ظلم ہے۔ انہوں نے پالیسی کو ہٹانے کی مانگ کی ہے جس کے تحت عام کستوڈین کے مکانات میں کراداران کو آٹھ فیصد سے70فیصد premium دینا پڑتا ہے، اگر کرایہ دار اپنی گرہ سے مکانات کو خود پیسہ لگا کر رہائش کے قابل بناتا ہے ۔انہوں نے کہا کہستمبر2013میں سابق وزیر مال نے ایک اور حکم نامہ پاس کیا تھا جس میں اس بات کا صاف ذکر ہے کہ کرایہ دار اگر اپنی آمدن سے مکان کو تعمیر و تجدید کرتا ہے تو اسے کوئی پریمیم نہیں دینا پڑے گا بلکہ محکمہ کی سالانہ آمدن سے 20فیصد رقم مکانات کی مرمت کیلئے مختصص کرنی ہوگی مگر ایسا نہیں ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ سابقہ وزیر مال کے ساتھ یکم اپریل2018کو ایک اور میٹنگ ہوئی تھی جس میںMLAمتعلقہ بھی شریک تھے۔ وزیر موصوف نے کہا کہ وہ کسٹوڈین کے نمائندوں کی15دن کے اندر میٹنگ بلائیں گے مگر انہیں معلوم تھا کہ محکمہ ان کے پاس نہیں رہے گا۔پریس کانفرنس میں صدر موصوف اور جنرل سیکریٹری نے کہا کہ اگر جولائی 2010والی پالیسی محکمہ میں جو لاگو ہے واپس نہ لی تو کرایہ داران سڑکوں پر اتر کر احتجاج کریں گے یا کرایہ دینا بند کریں گے۔