منڈی //سیڑھی چوہانہ ،سیڑھی خواجہ،نیڑیاں،ہاڑی بڈھا،بچیاں والی اور میدانا کی عوام نے ہائی اسکول سیڑھی خواجہ کا درجہ بڑھاکر اسے ہائرسکینڈری سکول بنانے کی مانگ کی ہے ۔مقامی لوگوں نے ایک پریس کانفرنس کا اہتمام کرکے کہاکہ سابق وزیر اعلیٰ مرحوم مفتی محمد سعید نے ان سے وعدہ کیا تھا کہ ہائی اسکول سیڑھی خواجہ کو ہائر سکنڈری کا درجہ دیا جائے گا اور اس کے بعد محبوبہ مفتی نے بھی جب پونچھ ڈاک بنگلو میں عوامی دربار لگایا ، تو انہوں نے بھی یقین دہانی کرائی کہ اس اسکول کو ہائر سکنڈری کا درجہ دیا جائے گا لیکن افسوس کی بات ہے کہ حکومت کی جانب سے ہائی اسکول کو ہائر سکنڈری کا درجہ نہیں دیاگیااور اس سلسلے میں جاری ہوئی فہرست میں اس سکول کا کہیں نام ہی نہیں۔انہوںنے کہاکہ علاقے کے لوگوںسے ناانصافی ناقابل قبول ہے ۔انہوں نے بتایاکہ یہ اسکول 1951 میں قائم ہوا ہے جس بعد قائم ہونے والے کچھ ہائی اسکول ہائر سکنڈری کا درجہ حاصل کر چکے ہیںتاہم اسے سیاست کا شکار بنادیاگیاہے ۔انہوںنے کہاکہ اگر مانگ پوری نہ ہوئی تو وہ احتجاج کرنے پر مجبور ہوجائیںگے ۔پریس کانفرنس میںسابق سرپنچ سیڑھی چوہانہ خواجہ محمد دین ملک، خواجہ محمد شفیع ،محمد اکبر ملک، سید ذاکر حسین شاہ، چودھری محمد رشید ،پرویز ملک ،عمران حسین ،محمد بشیر وغیرہ بھی موجود تھے ۔