تھنہ منڈی // تھنہ منڈی کے لوگوںنے رمضان سے قبل ٹیوب لائٹس نصب کرنے اور سٹریٹ لائٹس کی مرمت کا مطالبہ کیاہے۔ میونسپل کمیٹی تھنہ منڈی کے 13 وارڈوں میں رہنے والے لوگوں نے کہا کہ رمضان کو شروع ہونے میں صرف دو روز باقی ہیںجبکہ میونسپل کمیٹی تھنہ منڈی کے حکام کے طرف سے کوئی بھی نئی ٹیوب لائٹ نصب نہیں کی گئی۔انہوں نے کہا کہ ماہ رمضان میں فرزندان توحید سحری کے لئے آدھی ر ات کے بعد تیاری شروع کر لیتے ہیں اور نماز تراویح کے لئے رات دیر تک عبادت کے لئے مساجد کا رخ کرتے ہیں۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ اسوقت تک میونسپل حکام کی طرف سے مسجدوں اور گنجان آبادی والے محلوں کے آس پاس نئی ٹیوب لائٹ نصب نہ کی گئی ہیںاور نہ ہی پرانی لائٹوں کی مرمت کی گئی ہے۔رابطہ کرنے پر ایگزیکٹو آفیسر میونسپل کمیٹی تھنہ منڈی کبیر احمد ملک نے بتا یا کہ میونسپل کمیٹی تھنہ منڈی کی حدود میں 21 مساجد ہیںاور منگلوار سے تمام مساجد کے آس پاس نئی ٹیوب لائٹیں لگانے کا کام شروع ہو گا۔انہوںنے کہاکہ لائٹوں کی مرمت بھی کی جائے گی ۔