جدہ //باباغلام شاہ بادشاہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر جاوید مسرت نے سعودی عرب میں بھارتی سفارتخانے کے سکول کا دورہ کرکے طلباء و عملہ سے تبادلہ خیال کیا ۔اس موقعہ پر بولتے ہوئے جاوید مسرت نے کہاکہ تعلیم کا حصول اہم ہے اور اساتذہ کو زیادہ سے زیادہ وقت کلاس روم میں گزارناچاہئے ۔ انہوںنے کہاکہ سکول تعلیم سے ہٹ کر بھی رول ادا کریں اور طلباء کی نشو و نما پر خصوصی توجہ دی جائے ۔ان کاکہناتھاکہ طلباء کو مستقبل کی ضروریات کو مد نظر رکھ کر آگے بڑھناچاہئے ۔انہوںنے طلباء کو مشورہ دیاکہ وہ سرحدوںسے دور دیکھیںاور اپنے خوابوں کی تکمیل کی کوشش کریں ۔ انہوںنے کہاکہ تعلیم میں اختراعی اقدامات اپنائے جائیں ۔انہوںنے بھارتی سفارتخانے کے سکول کے عملہ کی سراہنا کرتے ہوئے کہاکہ اس نے اس سکول کا عالمی سطح کا بنایاہے ۔موصوف کو کنگ سعود یونیورسٹی میں لیکچر کیلئے مدعو کیاگیاتھا ۔