Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
اداریہ

سکولوں کا درجہ بڑھانے کا عمل، دور دراز علاقے انصاف کے طلبگار

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: May 17, 2018 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
4 Min Read
SHARE
حکومت کی طرف سے ریاست بھر میں سکولوں کا درجہ بڑھانے کے اقدامات کئے جارہے ہیں جس پر جہاں کچھ علاقوں میں جشن منایاجارہارہے وہیں نظرانداز کئے گئے علاقوں کے لوگ سراپا احتجاج ہیں۔خاص طور پر خطہ پیر پنچال کے اضلاع راجوری اور پونچھ میں پچھلے کچھ روز سے احتجاج اور مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔اس سلسلے میں منڈی کے ساتھرہ ،مینڈھر کے پٹھانہ تیر ،سرنکوٹ کے سیڑھی خواجہ ، راجوری کے پلمہ اور دیگر علاقوں میں احتجاجی مظاہرے کئے گئے اور مطالبات پورے نہ ہونے کی صورت میں مقامی لوگوں نے بڑے پیمانے پر احتجاج کرنے کا انتباہ دیاہے۔ان کا الزام ہے کہ یہ اقدام سیاسی بنیادوں پر قائم کئے جارہے ہیں اور مستحق علاقوں کو نظرانداز کردیاگیاہے۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ پہاڑی علاقوں میں ایک ہائر اسکینڈری سکول سے دوسرے ہائراسکینڈری سکول کے درمیان میلوں کا فاصلہ ہوتاہے اور اسی طرح سے دور دور تک ہائی سکول بھی نہیں ملتے۔ایسے حالات میں طلباکو پہلے تو ہائی سکول اور پھراس کے بعدہائراسکینڈری سکول کی تعلیم کیلئے گھنٹوں پیدل سفر طے کرناپڑتاہے۔اگرچہ حالیہ کچھ برسوں سے کئی تحصیل صدر مقامات پر کالجوں اور دیگر علاقوں میں ہائراسکینڈری سکول کھولنے کے قیام سے بہت بڑی تعداد میں طلباکی مشکلات کاازالہ ہواہے تاہم اب بھی بہت سے علاقے ایسے ہیں جہاں مزید ہائراسکینڈری سکولوں کی ضرورت ہے۔اگر یہاں مینڈھر کے پٹھانہ تیر علاقے کی ہی بات کی جائے تو یہ علاقہ ایک پہاڑی پر واقع ہے جہاں کے طلباکو ہائی سکول کے بعد کی تعلیم کیلئے یاتو چھترال یا پھرمینڈھر جاناپڑتاہے جو پٹھانہ تیر سے لیکر شاہستار شریف تک کے طلباکیلئے آسان نہیں ہے۔اسی طرح سے دیگر پہاڑی اور دشوار گزار علاقوں کے طلبا کو بھی حصول تعلیم میں مشکلات کاسامناکرناپڑتاہے اور ان کا زیادہ تر وقت سکول آنے اور جانے میں بیت جاتاہے لہٰذا وہ اس مسابقتی دور میں شہری اور قصبہ جاتی طلبہ کیساتھ تعلیمی میدان میں مقابلہ کرنے کے قابل نہیں بن پاتے،جنہیں اچھی خاصی تعلیمی سہولیات میسر ہیں۔بے شک حکومت تعلیمی شعبے کو ترجیح دے رہی ہے اور  دور افتادہ اور پہاڑی علاقوں میں کئی نئے اداروں کا قیام عمل میں لایاگیاہے تاہم لوگوں کی شکایت ہے کہ یہ ادارے منصفانہ بنیادوں پر قائم نہیں ہوئے اورنہ ہی ان کے قیام کے وقت آبادی ،محل وقوع اور جغرافیائی خدو خال کے حقائق کو مد نظر رکھاگیا۔وہ یہ الزام دے رہے ہیں کہ کئی مستحق علاقے نظرانداز کرکے ایسے مقامات پر بھی یہ ادارے قائم ہوئے ہیں جہاں ان کی اتنی زیادہ ضرورت نہیں سمجھی جارہی تھی۔جیساکہ ہر زمانے میں تعلیم کو ہرشعبے پر فوقیت دی گئی ہے ،ریاست جموں وکشمیر میں بھی اس شعبے کو بہر صورت سب سے زیادہ اہمیت ملنی چاہئے جس کیلئے ضروری ہے کہ طلباکو بنیادی ڈھانچہ فراہم ہو اور اداروں کے قیام کے ساتھ ساتھ ان میں بنیادی سہولیات جیسے پانی و بجلی کی فراہمی ،طلباکے بیٹھنے کیلئے عمارت کا انتظام اور ہر ایک سکول میں بیت الخلاکی تعمیر کو یقینی بنایاجاناچاہئے۔ساتھ ہی ضرورت کے مطابق نظرانداز کئے گئے علاقوں میں نئے تعلیمی ادارے قائم کئے جائیں تاکہ دور دراز اور پہاڑی اضلاع کے طلباکو بھی مقامی سطح پر تعلیم حاصل کرنے کا موقعہ مل سکے اور انہیں زیادہ تر وقت سکول آنے اور جانے میں نہیں بلکہ درس و تدریس پر صرف ہوسکے۔خاص طور پر پہاڑی اور دور درازخطوں خطہ پیر پنچال اور خطہ چناب کو ترجیح دی جائے اورسکولوں کے قیام کے وقت انصاف کے سبھی تقاضے پورے کئے جائیں۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

جموں و کشمیر میں موسلا دھار بارشیں، محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کیا
تازہ ترین
جموں میں جعلی سیفائر ریکیٹ کا پردہ فاش: حیدرآباد متاثرہ کو 62 لاکھ روپے واپس: پولیس
تازہ ترین
انڈیگو پرواز کا پرندے سے ٹکراؤ، انجن میں خرابی کے باعث پٹنہ میں ہنگامی لینڈنگ
تازہ ترین
سری نگر میں این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت لاکھوں روپیے مالیت کی غیر منقولہ جائیداد ضبط:پولیس
تازہ ترین

Related

اداریہ

کشمیر میں ایمز کی تکمیل کب ہوگی؟

July 9, 2025
اداریہ

تعلیم ضروری ،سکول کھولنے کا خیرمقدم | بچوں کی سلامتی پر سمجھوتہ بھی تاہم قبول نہیں

July 8, 2025
اداریہ

نوجوان طلاب سنبھل جائیں

July 4, 2025
اداریہ

مٹھی بھر رقم سے کیسے بنیں گے گھر ؟

July 3, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?