منجاکوٹ //تحصیل منجاکوٹ کے گھمبیر مغلاں علاقے میں نیابت کی منظوری دی گئی تھی جس سے لوگوں میں یہ امید جاگی تھی کہ اب ان کے مسائل مقامی سطح پر ہی حل ہوجائیںگے تاہم پچھلے چھ ماہ سے نیابت میں تالالگا ہوا ہے۔مقامی لوگوں کاکہناہے کہ انہیں کام کاج کے لئے خراب سڑک پر سفر کرتے ہوئے منجاکوٹ یا راجوری جاناپڑتاہے اور ان کے نیابت دفتر کی طرف کسی نے مڑ کر دیکھا بھی نہیں ۔لوگوں نے کہا کہ نہ ہی نائب تحصیلدار دفتر، پٹواری اور نہ ہی حلقہ پٹواری دفتر میں موجود ہیںجس کی وجہ سے انہیں مشکلات کا سامناہے ۔انہوںنے کہاکہ انہیں انتظامیہ کی طرف سے احتجاج کیلئے مجبور کیاجارہاہے۔