کوٹرنکہ// کوٹرنکہ کے ترگائیں گاؤں میں کچھ مہینے پہلے ایک پل بنا تھا جس کے ذریعہ کاندرہ کے لوگوں کو جوڑا گیا تھاتاہم بھی چند مہینے ہی گزرے ہیں کہ پل کے ساتھ بنایاگیاڈنگاکھسکنا شروع ہو گیا ہے ۔کاندرہ کے ذاکر پسوال نے کہا کہ جب یہ ڈنگا دیا جا رہا تھا تو انہوں نے یہ شکایت کی تھی کہ کام غیر معیاری ہورہاہے اورتعمیر میں 80 فیصد مٹی کا استعمال کیاجارہاہے تاہم تب کسی نے نہیں سنی اور آج نتیجہ سب کے سامنے ہے۔انہوںنے کہاکہ ابھی کوئی بارش کا موسم نہیں اور اچھی دھوپ ہے ،پھر بھی ان کا یہاںسے چلنا محال ہے تو بارش کے موسم میں اسکی کیا حالت ہو گی۔انہوںنے کہاکہ جو حال ڈنگے کا ہواہے کہیں ایسا ہی حال اس پل کا بھی نہ ہوجائے اور پھر تب ان کا سفر کرنا مشکل ہوجائے گا۔انہوںنے کہاکہ اس انجینئرکے خلاف کارروائی کی جانی چاہئے جس کی نگرانی میں یہ کام ہواہے ۔مقامی لوگوں کاکہناہے کہ مشکل سے آزادی کے ستر سال بعد دو گاؤں ایک دوسرے سے جڑنے لگے تھے لیکن جڑنے سے پہلے ہی رابطہ منقطع ہو گیا ہے۔ ترگائیں کاندرہ کے لوگوں کی روداد ہے کہ اس کام کی مرمت کی اور محکمہ پی ایم جی ایس وائی کے افسران کے خلاف کارروائی کی جائے جنہوںنے غیرمعیاری اشیاء کا استعمال کیا ۔