جموں//جے کے آرای ٹی ٹیچرس فورم نے زونل صدرزون ڈوڈہ چارن کی سرپرستی میں بسنت گڑھ میں ایک روزہ کنونشن کاانعقاد کیاگیاجس میں زون ڈوڈوکے تمام کلسٹروں کے رہبرتعلیم ٹیچروں کی کثیرتعدادنے شرکت کی۔اس دوران زیڈای اوڈوڈو تاراناتھ مہمان خصوصی جبکہ سینئرنائب چیئرمین جے کے آرای ٹی ٹیچرس فورم بھوپندرسنگھ ،صوبائی چیف کوآرڈی نیٹر پریتم دھمان ، ضلع صدرادہم پورکلدیپ کٹوچ، زونل صدررام نگرروی کانت، ضلع ممبران کیول سنگھ، افراد جمیل اورست پال سنگھ بطورمہمانان ذی وقارتھے۔زونل صدرزون ڈوڈو چرن داس نے رہبرتعلیم ٹیچروں کوزونل سطح پردرپیش پریشانیاں جن میں مستقل کئے گئے رہبرتعلیم ٹیچروں کے واجب الادا ایئریر، پوسٹ فیکٹو پرمیشن ،دفاترمیں جمع شدہ فائلوں ،ایم ڈی ایم اوردیگران کے واجب الادالائبلٹیز کی ادائیگی شامل ہیں۔ضلع صدراہم پور کلدیپ کٹوچ نے خطاب کرتے ہوئے ٹیچروں سے اپیل کی کہ وہ ایس ایس اے ٹیچروں کی تنخواہیں سٹریم لائن کرنے اورسٹیٹ بجٹ سے ڈی لنک کروانے کیلئے احتجاج کوجاری رکھیں۔فورم کے صوبائی چیف کوآرڈی نیٹرپریتم داس نے بھی رہبرتعلیم ٹیچروں کے جائزمطالبات پرروشنی ڈالی اورکہاکہ آرای ٹی ٹیچروں کواحتجاج کے راستے پراُترنے کیلئے مجبورنہیں کیاجاناچاہیئے۔ انہوں نے کہاکہ فورم بہترتعلیم کی فراہمی کی وعدہ بندہے لیکن گذشتہ دومہینوں سے ٹیچربغیرتنخواہوں کے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ حکومت ٹیچروں کواحتجاج کاراستہ اپنانے کیلئے مجبورکررہی ہے۔سینئرنائب صدرجے کے ٹیچرس فورم بھوپندرسنگھ نے زون ڈوڈووکے تمام ٹیچروں کاکنونشن میں شرکت کرنے کے لئے شکریہ اداکیا۔زیڈای اوڈوڈوتاراناتھ نے خطاب کرتے ہوئے ٹیچروں پرتندہی سے فرائض منصبی انجام دینے پرزوردیااورکہاکہ ڈوڈوزون کے مسائل کوجلدہی حل کیاجائے گا۔جے کے آرای ٹی ٹیچرس فورم کے سینئرلیڈر کیول سنگھ نے شکریہ کی تحریک پیش کی۔اس موقعہ پر ایشرداس ،کیگات راج، جیالال ، نصیردین، یش پال ،بلدیوسنگھ ،پریتم سنگھ،پردیپ کمار، جوگندرسنگھ، طارق حسین،اجے ورما، کیول کمار، فرمان علی، محمدفاروق ، سشما، ستیا، شکتی ودیگران بھی موجودتھے۔