رمضان کے دوران مسلم بستیوں میں بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں:چوہدری اخترحسین
جموں// گوجربکروال اصلاحی کمیٹی نے صوبائی انتظامیہ سے پرزورمطالبہ کیاہے کہ ماہ صیام کے دوران جموں ضلع کی دوردراز مسلم بستیوں میں بجلی،پانی ودیگربنیادی سہولیات کی دستیابی کویقینی بنایاجائے۔یہاں جاری پریس بیان میں گوجربکروال اصلاحی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری چوہدری اخترحسین نے کہاکہ ہرسال انتظامیہ کی طرف سے ماہ رمضان کے دوران روزہ داروں کوبجلی ،پانی ،راشن ودیگرسہولیات دستیاب کرانے کی ہدایات دی جاتی ہیں لیکن ان پر زمینی سطح پرعمل نہیں ہوتاہے جس کی وجہ سے روزہ داروں کوشدیدمشکلات کاسامناکرناپڑتاہے۔ انہوں نے کہاکہ صوبہ جموں کے جموں،کٹھوعہ،سانبہ، ڈوڈہ،کشتواڑ،رام بن، ریاسی، راجوری پونچھ اوراودھم پور اضلاع میں مسلم بستیوں میں بنیادی سہولیات کافقدان ہے لہذاصوبائی کمشنر کوچاہیئے کہ وہ ماہ صیام کے دوران مسلم بستیوں میں سہولیات یقینی بنانے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائیں۔انہوں نے ضلع ترقیاتی کمشنروں سے اپیل کی کہ وہ مسلم بستیوں میں ماہ صیام کے دوران تمام تر ضروری سہولیات دستیاب کروائیں۔ اخترحسین نے انتظامیہ پرصوبہ جموں میں مقدس مہینے کے دور ان پانی ، بجلی ، راشن وغیرہ کی سپلائی بغیر کسی خلل کے فراہم کرنے پر زور دیتے ہوئے کہاکہ چونکہ اس بار رمضان کا مہینہ شدید گرمیوں میں آرہاہے اس لئے پہلے کی بہ نسبت انتظامیہ کو مزید انتظامات کرنے چاہئیں ۔انہوںنے کہاکہ ہر ایک علاقے میں بغیر کٹوتی بجلی فراہم کی جائے اور پانی کی سپلائی کو بھی یقینی بنایاجائے ۔ انہوں نے کہاکہ پورے صوبے میں پانی اور بجلی کی حالت ابتر ہے اور لو گ پریشان حال ہیں ، اگر صورتحال ایسی ہی رہی تو رمضان کے مہینے میں مشکلات مزید بڑھ جائیںگی ۔ انہوںنے کہاکہ حکومت ہر ایک علاقے میں تمام تر سہولیات فراہم کرنے کیلئے فوری انتظامات کئے جائیں ۔
یک طرف سیزفائرکا فیصلہ واپس لیاجائے:ہرش دیوسنگھ
جموں//جموں کشمیرنیشنل پنتھرس پارٹی نے مرکزی حکومت کی جانب سے ریاست میں فوجی آپریشنوں پرعائدکئے گئے یک طرفہ سیزفائر کے فیصلے کوواپس لینے کامطالبہ کیاہے۔پنتھرس پارٹی کے چیئرمین اورسابق وزیرہرش دیوسنگھ اوران کے ہمراہ دیگرپارٹی لیڈران نے یہ مطالبہ نمائش گرائونڈکے باہرایک احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ ہم وزیراعظم کی توجہ جموں صوبہ کے لوگوں کودرپیش مسائل کی طرف دلانے کیلئے احتجاج کررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم آج مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کاافتتاح کرنے کیلئے جموں آئے ہیں اس لیے ہم ان کوپیغام دیناچاہتے ہیں کہ ہم رمضان سیزفائرکے خلاف ہیں ۔انہوں نے کہاکہ علیحدگی پسندوں اورعسکری تنظیموں نے مرکزی حکومت کی سیزفائرکوردکردیاہے اورپاکستان لگاتارآرایس پورہ ،ارنیہ اورسانبہ سیکٹروں میں گولہ باری کررہاہے جس کے نتیجہ میں گذشتہ دودن پہلے ہی بی ایس ایف کاجوان جان بحق ہوئے اورچاردیگرعام شہری بھی ہلا ک ہوئے۔
جموں میڈیکل کالج میں اضافی سہولیات
وزیرصحت وطبی تعلیم نے خدوخال کاجائزہ لیا
جموں//وزیرصحت وطبی تعلیم ڈویندردویندرکمارل منیال نے میڈیکل سپرانٹنڈنٹ گورنمنٹ میڈیکل کالج ہسپٹل جموں کے دفترچیمبرمیں ایک میٹنگ منعقدکرکے سرکرنل چوپڑہ نرسنگ ہو، گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں میں بستروں کی تعدادسے متعلق خدوخال کے امورات سے متعلق تبادلہ کیا۔اس دوران میٹنگ میں ایمرجنسی ونگ جی ایم سی ایچ جموں میں سیوریج ڈرین ایج سسٹم کومربوط بنانے سے متعلق بھی غوروخوض کیا۔اس دوران میٹنگ میں ڈاکٹر سنندارینہ پرنسپل گورنمنٹ میڈیکل جموں ،ایچ اوڈڈیپارٹمنٹ آف میڈسن سرجری، آرتھوپیڈک، انستھیسا اورفارینسک میڈیسن، مشن ڈائریکٹراین ایچ ایم ڈاکٹر یش پال شرما،میڈیکل سپرانٹنڈنٹ جی ایم سی ایچ ڈاکٹر داراسنگھ وہسپتال انتظامیہ کی ٹیم بشمول ایگزیکٹیوانجینئرپی ڈبلیوڈی، آراینڈبی اترکمار،ایگزیکٹیوانجینئر مکینکل ڈویژن ، ایم ایس کھورانہ ، ایگزیکٹیوانجینئرجے کے پی سی سی ،ڈی ڈی پلاننگ مدن لال وغیرہ بھی موجودتھے۔میٹنگ میں ایمرجنسی، ڈیپارٹمنٹ آپتھومولوجی، ڈیپارٹمنٹ آف فارینسک میڈیسن اورڈیپارٹمنٹ آف ریڈیوڈائیگناسٹک کابھی جائزہ لیاگیا۔اس سے پہلے وزیرصحت نے سرحدی گولہ باری میں زخمی ہوئے افرادکی عیادت کی اورہسپتال انتظامیہ کوبہترعلاج ومعالجہ کی ہدایت دی۔
شرنارتھی انٹلیکچول فورم کااجلاس منعقد
زراعتی یونیورسٹی کوزمین دینے والے کسانوں کیساتھ انصاف کامطالبہ
جموں//آل جے اینڈکے پی اوجے 1947شرنارتھی انٹلیکچول فورم کاایک اجلاس ایڈوکیٹ امریک سنگھ کی صدارت میں منعقدہواجس میں وزیراعظم نریندرمودی کے دورہ سکاسٹ یونیورسٹی جموں کے دوران مطالبات پیش کرنے سے متعلق میمورنڈم پرغوروخوض کیاگیا۔ ان مانگوں میں سکاسٹ جموں کیلئے رکھ چٹھامیں سجادپورگائوں کے لوگوں کی طرف سے غریب لوگوں نے دی تھی اوران کاتعلق پی اوجے کے رفیوجیوں سے ہے جس کامعاوضہ نہایت کم 50000روپے فی کنال کے حساب سے دیاگیاہے۔ زمین کے مالک کسانوں نے نہایت کم معاوضہ کولے کر کورٹ آف لاء سے رجوع کیااوراس میں اضافے کی مانگ کی اوریہ معاملہ پرنسپل ڈسٹرکٹ جج کے پاس تھا۔ 2015 میں کیس کافیصلہ 2015 میں زمین مالکان میں ہواتھا،لیکن عدالتی فیصلے کے باوجود اس سلسلے میں کچھ نہیں ہوا۔ زمین مالکان وزیراعظم سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ متاثرہ زمین مالکان کوانصاف دلانے کیلئے مداخلت کریں۔ علاوہ ازیں میٹنگ میں شرنارتھی انٹلیکچول فورم نے وزیراعلیٰ سے رفیوجیوں کے حق میں منظور پیکیج کوبڑھانے کامطالبہ کیاہے۔
پی ڈی پی ریاست کے سیاسی ومعاشی استحکام کی وعدہ بند:خلیل بندھ
پیپلزڈیموکریٹک پارٹی نے وزیربرائے زراعت خلیل بندھ کی عزت افزائی کی۔اس دوران تقریب کااہتمام یہاں پارٹی دفترگاندھی نگرمیں ضلع صدرجموں رورل راجندرسنگھ منہاس اورپارٹی جنرل سیکریٹری ویدمہاجن نے کیاتھا۔اس موقعہ پر پارٹی لیڈران وکارکنان نے خلیل بندھ کااستقبال کیا ۔مقررین نے کہاکہ وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی اپنے والدکے مشن پرکاربندہیں اورخلیل بندھ جیسے پارٹی لیڈران کے ساتھ شانہ بشانہ تعاون کررہے ہیں۔اس موقعہ پرجتندربٹ،حسین علی وفا، ست پال چاڑک، ڈاکٹرہرمیش سلاتھیہ، دیپک ہانڈا، باری اسدشاہ،ایس ایس سنگرال،اشوک جوگی، کیپٹن انل گور، آرکے بالی، سکھویندرسنگھ، گیتاٹھاکور، گرمیت کور، ندیم رافیہ خان، پرویزوفاودیگران بھی موجودتھے۔محمدخیل بندھ نے کہاکہ پی ڈی پی ریاست میں سیاسی ومعاشی استحکام کیلئے کام کررہی ہے ۔بندھ نے رمضان سیزفائرکاخیرمقدم کیااورکہاکہ تشددسے کچھ بھی حاصل نہیں ہوسکتاہے۔
وزیرزراعت نے سیڈملٹی پلیکشن فارم کاجائزہ لیا
جموں//وزیرزراعت محمدخلیل بندھ نے اپنے مڑھ علاقہ کے دورے کے دوران سیڈملٹی پلیکشن فارم چنور کی حصولیابیوں کاجائزہ لیا۔اس دوران وزیرکے ہمراہ وائس چیئرمین جے اینڈکے ایگرو انڈسٹریز ڈیولپمنٹ کارپوریشن رشیداحمد، ایم ایل اے مڑھ سکھنند ن چودھری کے علاوہ ڈائریکٹرایگریکلچر جموں ہری کرشن رازدان ،ڈائریکٹرکمانڈایریاڈیولپمنٹ ، ایس جتندرسنگھ ،منیجنگ ڈائریکٹر جے اینڈکے ایگروانڈسٹریزڈیولپمنٹ کارپوریشن ،راکیش کھجوریہ، کے ایس منیال، جوائنٹ ڈائریکٹرایگریکلچرانپص بھی تھے۔اس موقعہ پرخلیل بندھ نے کہاکہ فارم کی پیداوارکوبڑھانے کیلئے جدیدطریقوں کواپنایاجائے۔ انہوں نے کہاکہ مشینری کے موثراستعمال کویقینی بنایاجائے۔وزیرکوبتایاگیاکہ فارم 2586 ایکڑپرپھیلاہواہے جس میں 300 ایکڑ قابل کاشت ہے۔اس دوران منجیر سبھاش پنوتھرانے سیڈپروڈکشن ڈیولپمنٹس نے فارم کی تفصیلی رپورٹ پیش کی۔