امجدبٹ این ایس یوآئی کے میڈیاکوآرڈی نیٹرنامزد
جموں//نیشنل سٹوڈنٹس یونین نے تنظیم کے ریاستی نائب صدر امجدبٹ کو این ایس یوآئی کانیامیڈیاکوآرڈی نیٹرنامزدکیاہے۔یہ نامزدگی نیشنل سٹوڈنٹس یونین آف انڈیاکے قومی صدرفیروزخان نے آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے صدرراہل گاندھی کی منظوری کے بعدعمل میں لائی۔امجدبٹ کاتعلق ضلع ڈوڈہ کے دوردرازعلاقہ بھلیسہ سے ہے اوران کے کنبہ کاکوئی سیاسی ماضی نہیں ہے ۔اس نے اپناسیاسی کیرئیر بطورطالب علم کارکن شروع کیا۔ابتدامیں امجدبٹ نے گورنمنٹ ایم اے ایم کالج میں این صدرکے عہدے پرالیکشن لڑا اوروہ کالج کے پہلے این ایس یوآئی کے منتخبہ صدربنے۔2014 میں این ایس یوآئی کے اندرونی انتخابات میں پھرسے حصہ لیااورریاستی نائب صدرچنے گئے۔امجدبٹ نے بیچلرآف آرٹس (بی اے ) ،ایم اے ایم کالج سے کی اورپھرماسٹرانگلش لٹریچرمیں شعبہ انگریزی جموں یونیورسٹی سے مکمل کی۔فی الوقت امجدبٹ پولٹیکل سائنس مضمون میں پوسٹ گریجویشن کررہے ہیں۔انہوں نے راہل گاندھی اوراین ایس یوآئی قیادت ،بالخصوص قومی صدراین ایس یوآئی فیروزخان کااسے تنظیم کامیڈیاکوآرڈی نیٹربنانے کیلئے شکریہ اداکیا۔
میر نے چیف جسٹس آف میگالیہ ہائی کورٹ کے طور پر حلف اٹھایا
جموں/ جے اینڈ کے ہائی کورٹ کے سینئر جج جسٹس محمد یعقوب میر جنہیں میگالیہ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے طور پر تقرری دی گئی ہے ، کو صدرِ جمہوریہ نے راج بھون شیلانگ میں ایک پُر وقار تقریب کے دوران حلف دلایا ۔ اس موقعہ پر میگالیہ کے گورنر گنگا پرساد چورسیا بھی موجود تھے ۔ تقریب پر میگالیہ ہائی کورٹ اور جے اینڈ کے ہائی کورٹ کے جج صاحبان ،بیورو کریٹ ، جسٹس محمد یعقوب میر کے رشتہ دار اور رجسٹری کے افسران موجود تھے ۔ تقرری کے وارنٹ رجسٹرار جنرل میگالیہ ہائی کورٹ مسز بیلما ماورے نے پڑھ کر سُنائے ۔
گورو کُل کی گورننگ کونسل میٹنگ منعقد
پی جی کورس کے باصلاحیت طُلاب کیلئے فیلو شِپ سکیم مرتب
جموں / شری ماتا ویشنو دیوی گورو کُل چرن پڈوکا کٹرہ کی24 ویں گورننگ کونسل کی میٹنگ یہاں منعقدہوئی جس میں ادارے کو فعال بنانے کے سلسلے میں کئی اہم فیصلے لئے گئے۔گورننگ کونسل نے با صلاحیت پی جی کورس میں شامل طُلاب کے لئے فیلو شِپ سکیم پر غور و خوض کیا۔ یہ فیلو شِپ متعلقہ طُلاب کو2 سال تک فراہم کیا جائے گا اور اس سکیم کے تحت50 ہزار روپے طُلاب کو فراہم ہوں گے۔ ڈرافٹ سکیم کو گورنر این این ووہرا، جو بورڈ کے چئیرمین بھی ہیں، نے منظوری کے لئے پیش کیا جائے گا۔ ماتاویشنو دیوی شرائین بورڈ کے ممبر اور گورو کُل گورننگ کونسل کے چئیرمین بی بی ویاس نے میٹنگ کی صدارت کی۔میٹنگ میں پروفیسر وائی کے مشرا، پروفیسر وشوا مورتی شاستری،گورنر کے پرنسپل سیکرٹری امنگ نرولا، شرائین بورڈ کے سی ای او، ایم کے کمار، ڈپٹی سی ای او پنکج گپتا، گورو کُل کے ایڈمنسٹریٹر ہیما کانت پرشار نے بھی شرکت کی۔گورننگ کونسل نے گورو کُل کی طرف سے’’ شمبھوی‘‘ نیوز ؛یٹر شائع کرنے کی تجویز پیش کی جس میں ادارے کی کارکردگی کی تفصیلات درج ہوں گی۔
ماہ رمضان میں قیمتوں کو اعتدال پر رکھنے کا معاملہ
محکمہ لیگل میٹرولاجی نے بازارکامعائینہ کیا
جموں //ماہ رمضان کے پیش نظر اشیائے کی قیمتوں اور معیار کی چیک اپ کرنے کے لئے اپنی مہم میں تیزی لاتے ہوئے لیگل میٹرولاجی محکمہ کی اینفورسمینٹ ونگ نے متعدد کاروباری اداروں کا معائینہ کیا ۔اسسٹنٹ کنٹرولر اجے کمار ورما کی قیادت میں ایک ٹیم نے مختلف بازاروں بشمول کرن مارکیٹ جموں، بی سی روڈ،مہیش پورہ چوک، امپھلا، سروال، جانی پور ،ٹھٹھر ،اکھنور اور ملحقہ بازاروں کے کاروباری اداروں کا اچانک معائینہ کیا ۔ٹیم نے گوشت فروشوں، چکن فروشوں، سبزیاں ، میوے، بیکری، مٹھائی فروشوں ، ایل پی جی ڈیلروں ،برتنوں کے دوکانوں وغیرہ کا معائینہ کیا اور 17 خاطی دوکانداروں کے خلاف کیس درج کئے اور 12 تاجروں سے18000/- روپے بطور جُرمانہ وصول کیا،جبکہ دیگر خاطی دوکانداروں کو نوٹس اجرا کیا گیا ۔محکمہ نے دوکانداروں کو صیح اور تصدیق شدہ اور ایل ایم ڈی کی جانب سے تصدیق شدہ ماپ وتول آلہ کا استعمال کرنے کی ہدایت دی۔ٹیم نے تاجروں کو اشیائے پر کم سے کم قیمت، پیکنگ کی تاریخ ، خالص وزن اور مینوفیکچرار کا مکمل پتہ یقینی بنناے کی بھی ہدایت دی۔محکمہ نے بد دیانت تاجروں کو خبر دار کیا کہ وہ ناجائز کاروبار اور صارف مخالف پالسیوں سے اجتناب کریں اور ساتھ ہی انہوں نے صارفین کو تہواروں کے موسم میں خریداری کرتے وقت ہوشیار رہنے کی اپیل بھی کی۔
راجیوجسروٹیہ کی صدارت میںضلع ترقیاتی بورڈ اودہمپور کی میٹنگ
۔184.20 کروڑ روپے کے سالانہ منصوبے کو منظوری دی گئی
اودھمپور/ جنگلات و ماحولیات کے وزیر راجیو جسروٹیہ کی صدارت میں یہاں ضلع ترقیاتی بورڈ کی میٹنگ منعقد ہوئی جس میں ضلع کے لئے سال2018-19 کے لئے184.20 کروڑ روپے کے منصوبے کو منظوری دی گئی۔وزیر اعظم کے دفتر میں وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ وزیر مملکت خوراک، شہری رسدات اور امور صارفین اجے نندہ، وائس چئیرمین جے اینڈ کے سٹیٹ ایڈوائزری بورڈ برائے ترقی کسان دلجیت سنگھ چِب، وائس چئیرمین جے اینڈ کے سٹیٹ وایڈوائزری بورڈ برائے پہاڑی سپیکنگ پیوپلز کلدیپ راج گپتا، وائس چئیرمین برائے جے اینڈ کے ایڈوائزری بورڈ برائے بہبودی گوجر و بکروال گلزار احمد کھٹانہ، وائس چئیرمین ایڈوائزری بورڈ برائے ویلفئیر اینڈ ڈیولپمنٹ آف او بی سیز رچھپال ورما،ممبران قانون سازیہ پون کمار گپتا، دینا ناتھ بھگت، آر ایس پٹھانیہ کے علاوہ ضلع ترقیاتی کمشنر اودہمپور رویندر کمار، متعدد محکموں کے سربراہاں اور ضلع افسران بھی میٹنگ میں موجود تھے۔اس سے قبل ضلع ترقیاتی کمشنر اودہمپور نے چئیرمین اور دیگر معززین کا والہانہ استقبال کیا اور سال2017-18 کے دوران پی ایچ ای، بجلی، تعمیرات عامہ، پی ایم جی ایس وائی، تعلیم، صحت، سماجی بہبود اور زراعت محکموں کی جانب سے حاصل کی گئی کامیابیوں کی تفصیل پیش کی۔انہوں نے کہا کہ کئی محکموں نے صد فیصد نشانہ جات حاصل کئے اور چند ایک محکمے رکاوٹوں کی وجہ سے اپنا نشانہ مکمل نہ کرسکے۔میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین نے افسروں پر زور دیا کہ وہ ترقیاتی کاموں کی عمل آوری کے دوران شفافیت یقینی بنائیں اور رقومات کا بہتر استعمال کریں ۔ اس کے علاوہ تمام پروجیکٹوں پر کام مقررہ معیاد کے اندر مکمل کریں۔ اس سلسلے میں انہوں نے ضلع ترقیاتی کمشنر ادھمپور کو ماہانہ بنیادوں پر جائزہ میٹنگوں کا انعقاد کرنے کی ہدایت دی ۔انہوں نے ڈی ڈی سی ضلع کے مختلف مقامات پر جاری ترقیاتی کاموں کا اچانک معائینہ کرنے کے لئے بھی کہا تاکہ ترقیاتی کاموں میں معیار برقرار رہے ۔انہوں نے قانون ساز ممبران اور مختلف بورڈوں کے وائس چیئرمینوں کی کاوشوں کو سراہا جنہوں نے موثر طریقے پر اپنے علاقوں میں درپیش مسائل اور مطالبات میٹنگ میں پیش کئے ۔وزیر نے انہیں یقین دلایا کہ ان کی شکایات کو دور کرنے کے لئے تمام تر اقدامات کئے جائیں گے ۔انہوں نے افسروں کو ہدایت کہ وہ مختلف ترقیاتی منصوبوں کو تشکیل دیتے وقت متعلقہ رکن اسمبلی کو اعتماد میں لیں ۔منسلک محکموں کے سیکٹر وائز کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے وزیر نے ضلع افسران کو ہدایت دی کہ وہ اپنے علاقوں میں جاری کاموں کا باقاعدہ معائینہ کیا کریںاور سرکار کی طرف سے چلائی جارہی مختلف سکیموں کی عمل آوری یقینی بنا کر عوام کو ان کے فوائد پہنچا نے کی کوشش کریں۔
روز گار کے مواقع پیدا کرناحکومت کی ترجیحات میں شامل: ویری
جموں //ریاست کے بے روز گار افراد کے لئے روز گار کے مواقعے معرض وجود میں لانا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ اس بات کا اظہار وزیر برائے دیہی ترقی عبدالرحمان ویری نے یہاں70 طُلاب کو پلیس منٹ سرٹیفیکٹ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ان طُلاب نے دین دیال اُپادھیائے گرامین کوشلیہ یوجنا کے تحت سکل تریبت مکمل کی ہے۔ویری نے کہا کہ حکومت ریاست کے نوجوانوں کے لئے روز گار کے مواقعے پیدا کرنے کی وعدہ بند ہے۔ انہوں نے تعلیم یافتہ نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ آگے آئیں اور حکومت کی جانب سے شروع کی گئی مختلف فلاحی سکیموں اور پروگراموں سے استفادہ کریں۔وزیر نے اس بات پر زور دیا کہ حکومت نے روز گار کے مواقعے نہ صرف نوجوانوں بلکہ دیگر کاروباری ادارے قائم کرنے والوں کے لئے بھی شروع کئے ہیں تا کہ تعلیم یافتہ طبقہ نہ صرف اپنے لئے ر وز گار کمائے بلکہ دوسروں کے لئے بھی روز گار کی سبیل بن سکیں۔سی ای او حمائت کپل شرما نے اس موقعہ پر ڈی ڈی یو جی کے وائی کے خدو خال پیش کئے۔