Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
اداریہ

شدید گرمی میں بجلی کٹوتی

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: May 27, 2018 10:09 pm
Kashmir Uzma News Desk
Share
4 Min Read
SHARE
شدید گرمی اور ماہ صیام کے دوران جموں خطہ میں بجلی کی غیر اعلانیہ کٹوتی نے لوگوں کا جینا دو بھر کردیاہے۔ ویسے تو ہر سال ہی موسم گرمامیں جموں خطے میں بجلی کی غیر اعلانیہ کٹوتی کا رونا  لگارہتاہے لیکن اس بار بجلی کا بحران شدید ترین ہے اورسپلائی میں بہتری کے بھی کوئی امکانات نظر نہیں آرہے کیونکہ حکومت خریدی گئی بجلی کا کرایہ (پاور پرچیز بل )وقت پراداکرنے میں ناکام ہوگئی ہے اور 450کروڑ روپے کی ادائیگی کا عمل التواکاشکار ہے جس کے نتیجہ میں ریاست کو فراہم کی جارہی بجلی کی سپلائی میں کٹوتی کردی گئی ہے۔ حکومت کی طرف سے پاور ٹریڈنگ کارپوریشن کو موجودہ مالی سال کے دوران ایک روپیہ بھی ادا نہیں کیاگیا جبکہ ریاست کیلئے پاور ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ نے 450کروڑ روپے کی بجلی خریدی تھی۔یہ رقم ادا نہ کئے جانے کے باعث کارپوریشن نے جموں و کشمیر کیلئے بجلی کی مزیدفراہمی کا عمل روک دیاہے اور نتیجہ کے طور پر اہم اوقات میں 1000میگا واٹ بجلی کی کمی ہورہی ہے۔جہاں تک ریاست میں بجلی کی پیداوار یا پیداواری صلاحیت کا سوال ہے تو اس میں کوئی شک و شبہ والی بات نہیں کہ یہ ایک ایسا شعبہ ہے جس میں ریاست دوسری ریاستوں کی بھی مددگار ثابت ہورہی ہے لیکن بدلے میں اس کو کچھ حاصل نہیںہورہااور چراغ تلے اندھیرے کے مصداق خود ریاست کے لوگ اندھیرے میں زندگی بسر کرنے پرمجبور ہیں۔خود جموں وکشمیر میں بجلی کی پیداواری صلاحیت بہت زیادہ ہے مگر ریاست کو بجلی خریدنے کیلئے دوسروں کا محتاج ہوناپڑتاہے ۔ ریاست میں بجلی کے کئی بڑے پروجیکٹ تعمیر کئے گئے ہیں جن سے پیدا ہونے والی بجلی کی بیرون ریاست سپلائی اور این ایچ پی سی کے ساتھ وقت وقت پرہوئے معاہدےموضوع بحث بنے ہوئے ہیں لیکن بدقسمتی سے اس سلسلے میں کوئی پیشرفت نہیں ہوئی اور پروجیکٹوں کی واپسی کی یقین دہانیاں اب تک بے اثر ثابت ہوئی ہیں ۔ حالانکہ موجودہ حکمران اتحاد نے اپنے کم از کم مشترکہ پروگرام میں بھی پروجیکٹوں کی واپسی کا اعلان کررکھاہے مگر ابھی تک تعطل نہیں ٹوٹا اور پروجیکٹوں کی واپسی کاکوئی امکان بھی نظر نہیں آرہا کیونکہ مخالف فریق اس کیلئے تیار ہی نہیں ۔بجلی پروجیکٹوں کی واپسی تودور کی بات لیکن فی الوقت حکومت نے بجلی کی خریداری کے پیسے ادا نہ کرکے صورتحال کو مزید مشکل بنادیاہے جس سے پوری ریاست اور خاص کر موسم گرما کے دوران جموں خطہ بری طر ح سے متاثر ہورہاہے۔موسم گرما سے قبل حکومت نے بجلی سپلائی میں بہتری کے اعلانات کئے تھے اور یہ امید کی جارہی تھی کہ اس بار ماہ صیام میں مشکلات کاسامنانہیں کرناپڑے گالیکن افسوسناک بات ہے کہ سب سے زیادہ مشکلات اسی بار دیکھناپڑرہی ہیں ۔ جموں خاص ہی نہیں بلکہ خطہ پیر پنچال اور خطہ چناب سے بھی بجلی کی غیر اعلانیہ کٹوتی کی شکایات مل رہی ہیں اور بجلی نہ ہونے کی وجہ سے پانی کی سپلائی بھی متاثر ہورہی ہے جس کی وجہ سے کئی مقامات پر لوگ سراپا احتجاج ہیں اور ریلیاں نکالی جارہی ہیں ۔ضرورت اس بات کی ہے کہ بجلی کے شعبے میں بہتری لانے کیلئے طفل تسلیوں اور انتخابی منشورکے بجائے حقیقی معنوںمیں اقدامات کئے جائیں اورریاست کے لوگوں کو بغیر کٹوتی سپلائی فراہم کی جائے جس کا بارہا حکومت نے وعدہ کیاہے ۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

کپواڑہ میں حزب کمانڈر کی جائیداد قرق: پولیس
تازہ ترین
صدرِ جمہوریہ نے لداخ ایل جی کو ’گروپ اے‘سول سروس عہدوں پرتقرری کا اختیار دیا چیف سیکرٹری اور ڈی جی پی کی تقرری کے لیے مرکزی حکومت کی منظوری بدستور لازمی
تازہ ترین
پونچھ ضلع جیل میں جھگڑے میں  قیدی زخمی
پیر پنچال
جموں و کشمیر میں موسلا دھار بارشیں، محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کیا
تازہ ترین

Related

اداریہ

کشمیر میں ایمز کی تکمیل کب ہوگی؟

July 9, 2025
اداریہ

تعلیم ضروری ،سکول کھولنے کا خیرمقدم | بچوں کی سلامتی پر سمجھوتہ بھی تاہم قبول نہیں

July 8, 2025
اداریہ

نوجوان طلاب سنبھل جائیں

July 4, 2025
اداریہ

مٹھی بھر رقم سے کیسے بنیں گے گھر ؟

July 3, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?