مینڈھر//پیر پنچال یوتھ پارلیمنٹ کے ارکان نے ایس ڈی ایم مینڈھر تنویر احمد خان سے ملاقات کرکے ان کے سامنے مطالبات پیش کئے۔وفود میں تنظیم کے مینیجنگ ڈائریکٹر حامد ہاشمی،سیکریٹری جنرل قاضی ابرار احمد، ناظمہ سلطانہ اور تحصیل کوآرڈی نیٹر مینڈھر اسد کیانی شامل تھے۔اس موقعہ پر وفد کے ارکان نے موصوف سے مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ مینڈھر میں چند برس قبل ایک لائبریری کھولی گئی تھی تاہم اس سے کوئی فائدہ نہیں پہنچا اور اس کو ڈاک بنگلہ کے بجائے گورنمنٹ ڈگری کالج مینڈھر کے نزدیک منتقل کیاجائے۔انہوں نے گاڑیوں کے کرائے کو متعین کئے جانے کی مانگ بھی کی اور کہاکہ آئی جی ٹریفک پولیس کا با ضابطہ طور پر حکم نامہ ہے کہ طلباء و طالبات کے لئے گاڑی کے کرایہ میں رعایت ہونی چاہئے تاہم ڈرائیور اس پر عمل درآمد نہیں کرتے اور لوٹ کھسوٹ کی جارہی ہے جس پر فوری کارروائی کی ضرورت ہے۔ایس ڈی ایم نے یقین دلایاکہ وہ ان کے مطالبات کو پورا کرنے کی کوشش کریں گے۔