پونچھ// ضلع پونچھ میں عید الفطر کے روز جشن کا سماں بندھ گیا اورسنیچر کی صبح شہر بھر کی مساجد اور عید گاہوں میں فرزندان توحید نے نماز دوگانہ اداکی اور اپنے رب کے حضور سجدہ شکر اداکیا۔ قصبہ پونچھ میں نماز عید الفطر کا سب سے بڑا اجتماع مرکزی عید گاہ میں جمع ہوا جہاں مولانا مفتی فاروق احمد مصباحی کی اقتداء میں ہزاروں فرزندان توحید نے نمازعید ادا کی۔اس دوران خطاب کرتے ہوئے امام و خطیب مصباحی نے فلسفہ رمضان اور عید بیان کیا۔جامع مسجد بگیالاں میں بھی ہزاروں فرزندان توحید نے نماز عید ادا کی دو منزلہ مسجد میں نمازی نہ سما سکے جس کے بعد سڑک پر لوگوں نے نماز ادا کی۔اس دوران خطاب کرتے ہوئے مولانا سعید حبیب بانڈے نے ملک کے اندرونی حالت پر نہایت افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر فرقہ پرستی کی آگ ٹھنڈی نہ کی گئی تو ہندوستان تباہ ہو جائے گا۔ مرکزی امامیہ جامع مسجد شعیہ محلہ پونچھ میں مولانا سید شاہین حیدر عابدی کی قیادت میں سینکڑوں مومنین نے نماز عید الفطر ادا کی۔اس دوران مدینہ مسجد محلہ جرنیلی پونچھ،قادریہ مسجد محلہ کامسر پونچھ،مسجد اویس قرنی ڈونگس پونچھ،مسجد پولیس لائین پونچھ،اولیا مسجد پونچھ نزدیک سٹار ہوٹل،جامع مسجد نظام الدین پونچھ سٹی،وزیرنی جامع مسجد انوارالعلوم پونچھ،جامع مسجد اعلیٰ پیر پونچھ کے علاوہ عید گا ہ چنڈک،جامع مسجد وثیہ کھینتر، چستیہ مسجد بھینچ،قادریہ مسجد کامسر،جامع مسجد سیڑھی چوہانہ،جامع مسجد بھینچ،جامع مسجد طیبہ کھڑی،جامع مسجد قاسمی منڈی،المصطفی جامع مسجد منڈی،مرکزی جامع مسجد منڈی، مرکزری عید گاہ منڈی، عید گاہ اعلیٰ پر منڈی ،امامیہ پارک منڈی، مرکزی جامع مسجد اعلیٰ پیر منڈی،جامع مسجد اڑائی منڈی،جامعہ مسجد غوث الوریٰ لورن،جامع مسجد بیدار ساوجیاں اور سرنکوٹ اور مینڈھر کی تمام جامع مساجد نمازدوگانہ ادا کی گئی۔اس دوران امت مسلمہ کی کامیابی اور امن و امان کیلئے دعائیں کی گئیں۔