کوٹرنکہ//کوٹرنکہ کے بالائی علاقے کلی پاس مرگڑی میں آسمانی برق گرنے سے انتالیس بھیڑ بکریاں ہلاک ہوگئی ہیں۔اس علاقے میں تیز بارش کے ساتھ ساتھ آسمانی برق گراجس کی زد میں آکر انتالیس بھیڑ بکریاں ہلاک ہوگئیں جس کی وجہ سے ان کے مالکان کو لاکھوں روپے کا نقصان ہواہے۔واقعہ کی اطلاع ملنے کے بعد ڈپٹی کمشنر راجوری ڈاکٹر شاہد اقبال چوہدری نے ایڈیشنل ڈی سی کوٹرنکہ شفیق احمد چوہدری کی قیادت میں ایک کمیٹی تشکیل دی ہے جو نقصان کا تخمینہ لگاکر رپورٹ پیش کرے گی۔اس کمیٹی میں محکمہ پولیس،محکمہ شیپ ہسبنڈری اور محکمہ مال کے ملازمین شامل ہیں۔