مینڈھر //ممبراسمبلی مینڈھر جاوید احمد رانا نے سلواہ کادورہ کیا جہاں لوگوں نے ان کا والہانہ استقبال کیا۔اس موقعہ پر سرپنچ شوکت چوہدری،سابق سرپنچ مشتاق چوہدری،حاجی نظام دین،حافظ محمد سلیم،نظم دین چوہان،محمد عباس خان،شفیع خان وغیرہ بھی موجود تھے۔اس دوران جاوید رانا کو ہار پہنائے گئے اور ان کا اس بات کیلئے شکریہ ادا کیاکہ انہوں نے سلواہ کے سکول کادرجہ بڑھانے میں اہم رول اداکیا۔اس موقعہ پر جاوید رانا نے کہاکہ سلواہ میں تعمیروترقی کے بہت کام ہوئے ہیں اور اس علاقے کو ماڈل ٹائون دیاگیاجبکہ سڑکیں بنائی گئیں۔انہوں نے کہاکہ ایلوپیتھک ڈسپسنری کا درجہ بھی بڑھایاجائے گا۔رانانے کہاکہ پانی کی بند پڑی سکیمیں ایک ماہ کے اندر اندر چالو ہوجائیں گی۔انہوں نے یقین دلایاکہ تمام مسائل حل کئے جائیں گے۔