Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
اداریہ

پٹواریوں کی ہڑتال ۔۔۔عام لوگ پریشانیوں سے دو چار!

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: June 21, 2018 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
5 Min Read
SHARE
 پچھلے پانچ ہفتوں سے پٹوار ایسو سی ایشن کے بینر تلے ریاست بھر میں پٹواریوں کی ہڑتال جاری ہے جس کی وجہ سے عام لوگ بری طرح سے متاثر ہورہے ہیں۔پٹواریوں کے اہم مطالبات میں تنخواہوںکےگریڈ میں اضافہ کرنا،نائب تحصیلداروں کی براہ راست بھرتی پر پابندی عائدکرنا، ڈی پی سی تیار کرکے انہیںترقی سے نوازنا،پٹوار خانے قائم کرنا اور کرایہ پر لئے گئے پٹوار خانوں کا کرایہ ادا کرناقابل ذکر ہیں ۔یہ ہڑتال پچھلے سینتیس روز سے جاری ہے جس کو ختم کروانے کیلئے ایک آدھ مرتبہ حکومت کی طرف سے کوشش بھی ہوئی تاہم تعطل نہ ٹوٹا اور کام چھوڑ ہڑتال کاسلسلہ جاری ہے۔اس ہڑتال سےبراہ راست نہ تو پٹواریوں کاکوئی نقصان ہورہاہے اور نہ ہی سرکار کو مشکلات درپیش ہو رہی ہیں لیکن عام لوگ اور خاص طور پر طلباکا طبقہ بری طرح متاثر ہورہاہے۔ جن کافی الوقت نئی کلاسوں میں داخلوں کا سلسلہ جاری ہے اور اس کےلئے طلبہ کو آمدنی ، مستقبل باشندگی اور دیگر اقسام کی اسناد کی اشدضرورت ہوتی ہے  لیکن تحصیل دفاتر میں پہنچ کر انہیںیہ پتہ چلتاہے کہ پٹواری ابھی تک ہڑتال پر ہی ہیں اس لئے محکمہ کیلئے ان اسناد کی اجرائی ممکن نہیں۔کہیں کہیں یہ دستاویز ات یا اسناد محکمہ کے بالا افسران کے تعاون سے جاری بھی ہوجاتی ہیں لیکن اکثرجگہوں پر لوگ اورطلاب خالی ہاتھ واپس لوٹ رہے ہیں اور ان کے کئی کئی دن ان دفاتر کے چکر کاٹنے میں ضائع ہو رہے ہیں۔ دور دراز اور پہاڑی اضلاع میں عام لوگوں کیلئے یہ ہڑتال زیادہ ہی پریشان کن ثابت ہورہی ہے اور میلوں پیدل مسافت طے کرکے تحصیل دفتر پہنچنے کے بعد بھی ان کے کام نہیں ہورہے۔صرف طلباکو درکار اسناد ہی نہیں بلکہ عام لوگوں کے مختلف اقسام کی دستاویزات،اسناد اور نقول کی تیاری کاکام بھی رکاپڑاہے اور محکمہ مال کا کام کاج بری طرح سے متاثرد کھائی دیتاہے۔پٹواری سرکاری مشینری کے ایک اہم پُرزےکی حیثیت رکھتے ہیں جن کے پاس اراضی کا ریکارڈ اور دیگراہم تفصیلات ہوتی ہیں ، جوقدم قدم پر لوگوں کی ضرورت کا اہم حصہ ہیں ۔ حکام پٹواریوں کے ساتھبات چیت کرکے ہڑتال ختم نہ کرواکر عوام کی پریشانیوں میں اضافہ کا سبب بن رہے ہیں۔بدقسمتی سے ہماری ریاست میں یہ ایک معمول بن گیاہے کہ چاہے عام لوگ ہوں یا سرکاری ملازم ،تب تک ان کے مطالبات پر کوئی دھیان نہیں دیاجاتاجب تک کہ وہ مسلسل مہینوں تک ہڑتال اور دھرنے نہ دیں اور بھوک ہڑتال پر نہ بیٹھ جائیں۔اگرچہ کام متاثر دیکھتے ہوئے یا امن و قانون کی صورتحال کے پیش نظر حکام کی طرف سے ہڑتالی ملازمین یا عوام کے ساتھ وعدے کئے جاتے ہیں اور یقین دہانیاں دی جاتی ہیں تاہم یہ بات بھی مشاہدہ میں آئی ہے کہ مطالبات پورے کرنے کے وقت سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں ہوتا اور کبھی مطالبات کا جائزہ لینے کیلئے کمیٹیاں تشکیل دی جاتی ہیں تو کبھی کوئی اور حربہ اختیارکیاجاتاہے لیکن وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ پھر وعدے ہی فراموش کردیئے جاتے ہیں۔پٹواریوں کی بھی یہی شکایت ہے کہ ان کے ساتھ کئے گئے وعدے ایفا نہیں ہوئے اور حکومت کی طرف سے تشکیل کردہ کمیٹی کی سفارشات پر بھی عمل نہیں کیاگیا ۔اس ہڑتال سے کچھ ایسے غریب لوگ بھی متاثر ہورہے ہیں ،جو معاوضہ ،امداد یا کسی دیگر نوعیت کی فائلوں کی تکمیل کیلئے پٹواریوں کی ہڑتال ختم ہونے کے انتظار میں دہرے ہورہے ہیں۔ضرورت اس بات کی ہے کہ ایسے نظام کو تبدیل کیاجائے اور ہڑتال کرنے والے ملازمین کےمطالبات کا مثبت انداز سے جائزہ لیکر کسی منزل پر پہنچنے کی کوشش کی جانی چاہئے تاکہ عوام کی مشکلات کا ازالہ ہو سکے۔ فی الوقت پٹواریوں کی ہڑتال ختم کروانے کےلئے فوری اقدامات کرنے کی ضرورت ہے تاکہ عام لوگوں کو درپیش پریشانیوں میں مزید اضافہ نہ ہو اور انکے التواء میں پڑے ہوئے کام جلداز جلد نپٹائے جاسکیں، خاص طور پر طلبہ کا مستقبل انتظامی کھلواڑ کا شکار نہ ہو۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

۔ ₹ 2.39کروڑ ملازمت گھوٹالے میںجائیداد قرق | وصول شدہ ₹ 75لاکھ روپے 17متاثرین میں تقسیم
جموں
’درخت بچاؤ، پانی بچاؤ‘مشن پر نیپال کا سائیکلسٹ امرناتھ یاترا میں شامل ہونے کی اجازت نہ مل سکی ،اگلے سال شامل ہونے کا عزم
خطہ چناب
یاترا قافلے میں شامل کار حادثے کا شکار، ڈرائیور سمیت 5افراد زخمی
خطہ چناب
قومی شاہراہ پر امرناتھ یاترا اور دیگر ٹریفک بلا خلل جاری
خطہ چناب

Related

اداریہ

! ہماراقلم اور ہماری زبان

July 9, 2025
اداریہ

کشمیر میں ایمز کی تکمیل کب ہوگی؟

July 9, 2025
اداریہ

تعلیم ضروری ،سکول کھولنے کا خیرمقدم | بچوں کی سلامتی پر سمجھوتہ بھی تاہم قبول نہیں

July 8, 2025
اداریہ

نوجوان طلاب سنبھل جائیں

July 4, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?