پونچھ//ڈپٹی کمشنر پونچھ محمد اعجاز اسد نے مرکزی معاونت والی مختلف سکیموں اور فلیگ شپ پروگراموں کی حصولیابیوں کا جائزہ لینے کیلئے کئی محکمہ جات کے افسران کااجلاس منعقد کیا۔اس دوران نیشنل رورل ڈرنکنگ واٹر پروگرام، پردھان منتری کرشی سینچائی یوجنا،واٹر شیڈ مینجمنٹ پروگرام،دین دیال اپادھیائے گرام جیوتی یوجنا،نیشنل ہیلتھ مشن،سروشکشاابھیان،انٹیگریٹیڈچائلڈ ڈیولپمنٹ سکیم،مڈ ڈے میل سکیم،پردھان منتری اجوالا یوجنا،ایس بی ایم گرامین اور آئی ڈبلیو ایم پی سکیموں کا جائزہ لیاگیا۔ساتھ ہی میٹنگ کے دوران مہاتماگاندھی نریگا،این آر ایل ایم، دین دیال اپادھیائے گرامین جیوتی یوجنا،پردھان منتری سڑک یوجنا،نیشنل سوشل اسسٹنس پروگرام،پردھان منتری گرام آواس یوجنا اور سوچھ بھارت مشن کا جائزہ بھی لیاگیا۔ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ وہ مقررکردہ اہداف کو مکمل کریں۔انہوں نے افسران کو ہدایت دی کہ وہ زمینی سطح پر کاموں کا جائزہ لیاکریں اور ترقیاتی عمل کے تئیں عوام کا رد عمل جاناجائے۔انہوں نے اس بات پر زور دیاکہ ترقیاتی کاموں میں عوام کی زیادہ سے زیادہ شراکت کو یقینی بنایاجائے اور منصوبہ تیار کرتے وقت ان سے رائے لی جائے۔اس موقعہ پر اے ڈی ڈی سی عبدالحمید،سی پی او سیوا رام بھگت،ڈی پی او،ایگزیکٹو انجینئران محکمہ تعمیرات عامہ،پی ایچ ای،محکمہ بجلی و رورل انجینئرنگ ونگ،او سی گریف،چیف اینمل ہسبنڈری افسر،ضلع ایگریکلچرافسر،چیف ہارٹی کلچر افسر،بلاک ڈیولپمنٹ افسران،اے ڈی محمداسمٰعیل و دیگرافسران بھی موجو دتھے۔