مینڈھر//سائیں ناتھ یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر شہزاد ملک نے اتوار کو مینڈھر کے علا قہ گوہلد ملک پو ر اوردھر انہ کا دو رہ کیا۔ اس دوران ان کا مقامی لوگوں نے والہانہ استقبال کیا ۔ان کے ہمراہ بڑی تعداد میں لوگ تھے۔مقامی لوگوں نے اپنے مسائل اجاگر کرتے ہوئے کہاکہ علا قہ میں تعمیر و تر قی کا نا م ونشان نہیں جبکہ سر حد ی علا قہ کے لو گ ہمیشہ گو لہ با ری کا شکا ر ہو تے ہیں جن کی جان و مال کے تحفظ کیلئے کوئی اقدام نہیں کیاگیا ۔ انہو ں نے کہا کہ سر حدی علا قہ میں بجلی اور پانی کی عد م دستیا بی کی وجہ سے کئی قسم کی مشکلات کا سامنا کر نا پڑ تا ہے جبکہ تعلیمی نظام بھی تباہ حالی کاشکار ہے۔انہو ں نے کہا کہ بیشتر سکولو ںکی عما رتیں خستہ حال ہیں اور ان اداروں میں تدریسی عملے کی بھی بہت زیادہ قلت پائی جارہی ہے جس کے نتیجہ میں طلباء کی پڑھائی متاثر ہوتی ہے۔اپنے خطاب میں شہزاد ملک نے کہا کہ سرحدی علاقوں کے لوگوں کو اپنے بچوں کی پڑھائی پر خاص توجہ دینی چاہئے اور انہیں نشہ آور چیزو ں سے دور رکھناچاہئے۔ انہو ں نے کہا کہ تعلیم ہی وہ زیور ہے جس کو حا صل کر کے وہ اپنا اور اپنے گائوں کا نا م روشن کر سکتے ہیں ۔ڈاکٹر شہز اد ملک نے ضلع تر قیا تی کمشنر پونچھ محمد اعجاز اسد کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ وہ بھی اس سر حدی علا قہ کے رہنے والے ہیں جنہو ں نے محنت کر کے آئی اے ایس کا امتحان پاس کیااور ڈی سی کے عہدے پر فائز ہیں۔ انہو ں نے مر کز ی حکو مت سے اپیل کی کہ سر حدی علا قہ کی جانب خصو صی تو جہ دی جائے اور تعمیروترقی کی سرگرمیاں بڑھائی جائیں۔